جیالے شاعر کی وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف تقریر پر گرفتاری و رہائی

پاکستان خبریں خبریں

جیالے شاعر کی وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف تقریر پر گرفتاری و رہائی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

جیالے شاعر کی وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف تقریر پر گرفتاری و رہائی تفصیلات جانئے: DailyJang

ڈی جی خان کی تحصیل تونسہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور مقامی شاعر محبوب تابش کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تقریر کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ، تاہم ادیبوں اور شعراء کی تھانہ آمد کے بعد رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تونسہ میں اقبال سوکڑی نامی شاعر کی کتاب کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں شرکت کرنے والے دیگر مقررین کے علاوہ مقامی شاعر اور پیپلز پارٹی کے رہنما محبوب تابش نے بھی تقریر کی۔محبوب تابش نے اپنی تقریر میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، لغاری سردار اور مزاری سردار میر بلخ شیر مزاری کے خلاف اپنی تقریر میں نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

اس موقع پر تقریب میں موجود کچھ لوگ اٹھ کر مقرر سے جھگڑنے لگے، تقریب میں ملتان میں تعینات ایس پی ظفر بزدار بھی موجود تھے۔ ایس پی ظفر بزدار نے مقامی پولیس کو محبوب تابش کی گرفتاری کے احکامات دیئے، البتہ مقامی پولیس نے ان کی گرفتاری کی خبر کی تردید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے حالات کشیدہ ہونے کے پیش نظر مقامی شاعر محبوب تابش کو حفاظتی تحویل میں لے لیا تھا تاہم بعد میں شعراء اور ادیبوں کے تھانے آمد کے بعد ان کے حوالے کردیا تھا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

jang_akhbar /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمتپی ٹی آئی رہنماؤں کی ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمتاسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے جیسے واقعات انسانیت کےلئےخطرہ ہیں۔
مزید پڑھ »

پنجاب کی بگڑتی صورتحال ، وزیراعلیٰ کی چند گھنٹوں کی مصروفیات، صوبائی بیوروکریسی کی ’خوشی‘ کی وجہ کیا ہے؟ سینئر صحافی نے سب بتادیاپنجاب کی بگڑتی صورتحال ، وزیراعلیٰ کی چند گھنٹوں کی مصروفیات، صوبائی بیوروکریسی کی ’خوشی‘ کی وجہ کیا ہے؟ سینئر صحافی نے سب بتادیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی بگڑتی صورتحال ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی دفتر
مزید پڑھ »

وزیر اعظم کی انا ہی ختم نہیں ہو رہی، مصطفیٰ کمالوزیر اعظم کی انا ہی ختم نہیں ہو رہی، مصطفیٰ کمالوزیر اعظم کی انا ہی ختم نہیں ہو رہی، مصطفیٰ کمال تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-08 04:21:55