راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں سماعت کی جہاں استغاثہ کے 4 چشم دید گواہان نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور شواہد پیش کیے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا اور اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی موجودگی میں استغاثہ کے گواہان نے بیانات ریکارڈ کروائے اور شواہد بھی پیش کردیے۔ راولپنڈی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا اورجج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی جہاں استغاثہ کے 4 چشم دید گواہان نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ استغاثہ کے گواہان میں راولپنڈی پولیس کے اے ایس ائی ثاقب، کانسٹیبل شکیل، سجاد اور یاسر شامل تھے اور انہوں نے ملزمان سے برآمد ہونے
والے اہم ثبوت عدالت میں پیش کر دیے۔ گواہان نے ملزمان سے برآمد اینٹی رائٹ فورس سے چھینا گیا ہیلمٹ اور پٹرول بم عدالت میں پیش کر دیا، شواہد میں شہدا کے مجسموں کے برآمد ٹکڑے، موبائل فون بھی پیش کر دیے گے۔ اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران ملزمان سے برآمد کیے گئے ڈنڈے، جھنڈے، پی ٹی آئی کی ٹوپیاں، تاریں اور ماچسں بھی عدالت میں پیش کیے گئے اور ملزم سے برآمد موبائل فون بھی عدالت میں پیشی کے دوران نکل آیا۔ گواہان نے شہادت ریکارڈ کرانے کے دوران کمرہ عدالت میں موجود راجا بشارت سمیت کئی ملزمان کی نشان دہی بھی کی اور پہلے چشم دید گواہ نے بیان میں کہا کہ راجا بشارت نے جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کی قیادت کی۔ دوران سماعت کمرہ عدالت ملزمان، وکلا، پراسیکیوشن اور میڈیا کے نمائندوں سے کچھا کھچ بھرا رہا اور اس دوران وکلا صفائی اور پراسیکیوشن ٹیم کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کے شور کے باعث عدالت نے ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کیا اور ملزمان کو وارننگ بھی دی اور گواہان کی شہادت بھی ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے ریکارڈ کی گئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پراستغاثہ کے 5 مزید گواہ طلب کر لیے اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہفتہ 18 جنوری تک ملتوی کر دی
۔ جی ایچ کیو حملہ کیس۔ ٹرائل۔ اڈیالہ جیل۔ عدالتی س
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
توشہ خانہ 2 کیس، بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمیاڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی
مزید پڑھ »
جی ایچ کیو حملے میں 14 ملزمان پر فرد جرم عائدعدالت نے جی ایچ کیو حملے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کر کے کیس کی مزید سماعت کو 21 دسمبر تک ملتوی کردیا۔
مزید پڑھ »
جی ایچ کیو حملہ کیس میں 14 ملزمان پر فرد جرم عائدانسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کو 21 دسمبر تک ملتوی کردیا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی، شہریار آفریدی، کنول شوذب سمیت دیگر درجنوں ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کیا۔ اب تک جی ایچ کیو حملہ کیس میں 113 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھ »
جی ایچ کیو حملہ کیس میں 19 ملزمان پر فرد جرم عائدانسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈا پور، شبلی فراز، شہریار آفریدی اور کنول شوزب سمیت مزید 14ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
مزید پڑھ »
جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 3 ملزمان پر فرد جرم عائد، تعداد 116 ہوگئیزین قریشی، راجہ ناصر محفوظ اور راجہ شہباز شامل، پراسیکیوٹر کی تین غیر حاضر ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست
مزید پڑھ »
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں آخری 2 ملزمان پر بھی فرد جرم عائدانسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں آخری 2 ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کردیا۔ عدالت نے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھ »