اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی۔ اسپشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔
توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت میں بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کے وکلا کی جانب سے گواہ پر جرح مکمل نہ کرنے پر تادیبی کارروائی کی ہدایت کی۔ سماعت کے دوران مزید ایک گواہ پر جرح مکمل کی گئی۔ جرح کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈینیشن محمد احد پر کی گئی۔ عمران خان کے وکیل نے جرح کی۔ دوران سماعت استغاثہ کے گواہ طلعت کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مجموعی طور پر مزید 5 گواہ طلب کر لیے۔ محمد شفقت،قیصر،عمر صدیق،محسن اور فہیم کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا گیا۔ کیس کی سماعت منگل 14 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔Jan 08, 2025 06:16 PMکیا چہل دھناشری ورما کو دھوکا دے رہے ہیں؟ تصویر وائرلخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیشسماعت کے دوران گواہوں پر جرح کرلی گئی، استغاثہ آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہ پیش کرے گا
مزید پڑھ »
توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائدجج شاہ رخ ارجمند نے ملزمان پر عائد فرد جرم پڑھ کر سنائی
مزید پڑھ »
توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرانے میں ناکاماسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایات کے ساتھ ایف آئی اے کی درخواست نمٹا دی
مزید پڑھ »
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلہ موخراحتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس پر فیصلے کی تاریخ ایک بار پھر موخر کر دی ہے۔
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ، 23 دسمبر کو سنایا جائے گااحتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور 23 دسمبر کو سنایا جائے گا۔
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخراحتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »