احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس پر فیصلے کی تاریخ ایک بار پھر موخر کر دی ہے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کر دیا گیا جبکہ جی ایچ کیو حملہ ، سانحہ 9 مئی سمیت 13 کیسز پر سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ احتساب عدالت نے آج فیصلے کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی تاہم جج ناصر جاوید رانا کی رخصت کے باعث فیصلہ نہیں سنایا جا سکا۔ عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کر دیا۔ خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ کورٹ اسٹاف نے بتایا ہے کہ فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا، عدالتی عملے نے بتایا ہے فیصلہ سنانے کی اگلی
تاریخ آج عدالت میں مقرر کی جائے گی۔ عدالتی عملے نے نیب اور عمران خان کے وکیل کو آگاہ کیا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے لیے 13 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے نیب کورٹ جی الیون میں ہوئی۔ فیصلہ سنانے کے لیے عدالت میں ملزمان کی حاضری ضروری ہوتی ہے تاہم بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ہونے کی وجہ سے جی الیون سماعت میں ملزمان کی حاضری ممکن نہیں ہو سکی۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ سنانے کے لیے نئی تاریخ دیے جانے کا امکان ہے۔کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی گئی، تمام ملزمان کی عدالت پیشی حاضری لگائی گئی۔ عدالت کے جج امجد علی شاہ ٹریننگ باعث چھٹی پر ہیں اس لیے آج اڈیالہ جیل میں کسی بھی مقدمہ کی سماعت نہیں ہوگی۔ تمام ملزمان کو آج کے لیے حاضری سے استثنا دیا گیا
عمران خان بشریٰ بی بی احتساب عدالت 190 ملین پاؤنڈز کیس فیصلہ موخر جی ایچ کیو حملہ سانحہ 9 مئی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ، 23 دسمبر کو سنایا جائے گااحتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور 23 دسمبر کو سنایا جائے گا۔
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخراحتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر فیصلہ ملتویاحتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کر دیا۔
مزید پڑھ »
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس آخری مراحل میںبانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے حتمی دلائل مکمل کرلیے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پیشی کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں تھیں۔
مزید پڑھ »
خصوصی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیاخصوصی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
مزید پڑھ »
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر، کل نہیں سنایا جائے گاگزشتہ دنوں احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اعلان کیا گیا تھاکہ فیصلہ 23 دسمبر سنایا جائے گا
مزید پڑھ »