حزب اللہ نے اپنے دو شہید رہنماؤں سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کے جنازے اور تدفین کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی نماز جنازہ 23 فروری بروز اتوار ادا کی جائے گی۔
بیروت:لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے دو شہید رہنماؤں سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کے جنازے اور تدفین کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ حزب اللہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل، شیخ نعیم قاسم نے ایک ویڈیو بیان میں تصدیق کی کہ دونوں رہنماؤں کی نماز جنازہ 23 فروری بروز اتوار ادا کی جائے گی۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد دو ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے باعث ان کا جنازہ عوامی سطح پر منعقد نہیں کیا جا سکا تھا، جس کی وجہ سے انہیں امانتاً سپرد خاک کیا گیا تھا۔ اب
حالات کے بہتر ہونے کے بعد ان کی نماز جنازہ ایک بڑے عوامی اجتماع میں ادا کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حسن نصر اللہ کے ساتھ ساتھ ان کے جانشین سمجھے جانے والے ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی اسی روز ادا کی جائے گی۔ ہاشم صفی الدین کو حسن نصر اللہ کی شہادت کے چند روز بعد حزب اللہ کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا تھا، تاہم باضابطہ اعلان سے قبل ہی وہ بھی شہید ہوگئے تھے۔ تنظیم کے مطابق، سید حسن نصر اللہ کی تدفین بیروت میں کی جائے گی، جبکہ ہاشم صفی الدین کو ان کے آبائی علاقے دیر قانون النہر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ یاد رہے سید حسن نصر اللہ کو اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال 27 ستمبر کو بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کر کے شہید کیا تھا جبکہ ہاشم صفی الدین 23 اکتوبر کو صیہونی افواج کی شدید بمباری میں شہید ہوئے تھے
حزب اللہ، سید حسن نصر اللہ، ہاشم صفی الدین، جنازہ،
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلانجنگ کے باعث دونوں شہید رہنماؤں کو امانتاً سپرد خاک کیا گیا تھا
مزید پڑھ »
سید حسن نصر اللہ: مسلم امہ کے اتحاد کا سفیریہ مضمون سید حسن نصر اللہ کی زندگی اور ان کی مسلم امہ کے اتحاد اور فلسطین کی آزادی کی جدوجہد پر مرکوز ہے۔ ان کی قیادت اور قربانی کی داستانیں انہیں تاریخ میں ایک نام قرار دیتے ہیں۔
مزید پڑھ »
جماعت اسلامی نے بجلی کی فیصلہ بالا کی مخالفت میں احتجاج کا اعلان کیاجماعت اسلامی نے 31 جنوری کو بجلی کی فیصلہ بالا کی مخالفت میں احتجاج کا اعلان کیا ہے اور حکومت کو بجلی کے بل میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
جوابی وار؛ چین اور کینیڈا نے امریکا کیخلاف سخت اقدام اُٹھانے کا فیصلہ کرلیاٹرمپ نے کینیڈا اور چین کی اشیا پر ٹیرف میں اضافے کا اعلان کیا تھا
مزید پڑھ »
خصوصی خاندانی پینشن ضابطوں میں اہم تبدیلیاںفننس محکمہ نے شہید خاندانوں کے لیے خصوصی خاندانی پینشن کی مدت 25 سال تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
وزیر اعلیٰ سندھ کی صاحبزادی کی شادی پر استقبالیہوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کی اہلیہ نے اپنی صاحبزادی کی شادی پر باغ جناح کی بارہ دری میں جمعے کی شام استقبالیہ کا اہتمام کیا۔
مزید پڑھ »