دوبدو جھڑپوں میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد غزہ میں 357 اور لبنان میں 43 ہوگئی
حماس اور حزب اللہ سے جھڑپوں میں میجر سمیت 2 اہلکار ہلاک؛ اسرائیل کی تصدیقاسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے ساتھ جھڑپ میں غزہ کے شمالی علاقے میں 2 اہلکار مارے گئے جب کہ لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں زخمی ایک میجر بھی دم توڑ گیا۔
یہ دونوں سارجنٹ اسٹاف کا حصہ تھے اور غزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو جنگ کرنے والی بڑی فوج کے ایک بریگیڈ میں شامل تھے۔ دونوں ملٹری آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی فوج کے ایک اور بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ ہفتے لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والے 38 سالہ میجر ایشائی نیتنیل گرین بام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
حزب اللہ سے سرحد پار جھڑپوں اور ستمبر کے آخر میں جنوبی لبنان میں شروع ہونے والی برّی جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 43 ہوگئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایرانی میڈیا نے اسرائیل پر میزائل لانچ کے وقت کی ویڈیو جاری کردییہ حملہ اسرائیل کی جانب سے حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں کی حالیہ ہلاکتوں، لبنان میں جارحیت اور غزہ میں نسل کشی کی جنگ کا بدلہ ہے: ایرانی پاسداران انقلاب
مزید پڑھ »
حزب اللہ سے جھڑپوں میں 2 افسروں سمیت 5 اسرائیلی فوجی ہلاکاسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 8 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھ »
اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے ڈرون حملے میں آرمی چیف کی ہلاکت کی تردید کردیگزشتہ روز شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 60 سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے تھے
مزید پڑھ »
بیروت حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہو گئے،اسرائیلی فوج کا دعویٰحزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے، رپورٹ
مزید پڑھ »
اسرائیلی فوج حزب اللہ کا ڈرون کو کیوں نہ گرا سکی؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیاحزب اللہ کی جانب سے بھیجے گئے دو ڈرونز ممکنہ طور پر صیاد 107 ماڈل کے تھے جو سمندر کی طرف سے اسرائیل میں داخل ہوئے
مزید پڑھ »
اسرائیل کی بیروت حملے میں اہم حزب اللہ رہنما ہاشم صفی کی شہادت کی تصدیقحملے میں حزب اللہ کے مواصلاتی نظام کے سربراہ رشید سکافی کو بھی نشانہ بنایا گیا، ترجمان اسرائیلی فوج
مزید پڑھ »