قطر کا اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا نہ کرنے کا اعلان
اسرائیلی اور امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ قطر نے حماس دفاتر بند اور رہنماؤں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیاقطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی پر مذاکرات کو عارضی طور پر معطل کر رہا ہے۔
امریکی میڈیا کا بھی کہنا تھا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کے دباؤ پر قطر نے حماس کے دفاتر بند اور رہنماؤں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ قطر کے بعد اب کسی بھی دوسرے ملک کو حماس کے رہنماؤں کو اپنے یہاں محفوظ جگہ نہیں دینی چاہیے۔قبل ازیں قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جب تک فریقین مذاکرات پر آمادگی ظاہر نہیں کرتے۔ ثالثی کا عمل شروع نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ قطر ایک غیر نیٹو اتحادی ملک ہے جس نے امریکی معاہدے کے تحت 2012 میں حماس کو سیاسی دفتر کھولنے کی اجازت دی تھی۔ اس سے قبل قطر امریکا اور طالبان کے درمیان بھی ثالث کا کردار ادا کرچکا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکا کا قطر سے حماس قیادت کو ملک بدر کرنے کا مطالبہاسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدہ مسترد کرنے پر دوحہ میں حماس رہنماؤں کی موجودگی قابل قبول نہیں، امریکا
مزید پڑھ »
اپنی شناخت کےلیے سرگرداں خواجہ سرا کمیونٹی کا ’’ہیجڑا فیسٹیول‘‘9 نومبر کو کراچی میں دوسرے ’’ہیجڑا فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے
مزید پڑھ »
جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے بند کرنے فیصلہٹرینوں کو بند کرنے کا فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے: ریلوے حکام
مزید پڑھ »
غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے امریکا نے اسرائیل کو 30 دن کا الٹیمیٹم دیدیاامریکا کا اسرائیل کو سخت وارننگ پر مبنی یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں ایک نئی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے
مزید پڑھ »
پاکستان اور چین کا ایم ایل ون کے دونوں فیز کے الگ الگ معاہدے کرنے کا فیصلہدونوں ممالک نے 6.8 ارب ڈالر کا ایم ایل ون معاہدہ یکمشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے: ذرائع
مزید پڑھ »
لاہور؛ اسموگ کے تدارک کیلیے اقدامات، ماسک پہننا لازمی قرارخراب انجن اور سیاہ دھواں چھوڑنے والی تقریباً 2,500 گاڑیوں کو بند ، 469 فیکٹریوں کو سیل اور بھٹوں کو مسمار کیا گیا
مزید پڑھ »