25 جنوری کو غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی حوالگی کے دوران حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ہاتھوں میں ایک ایلیٹ اسرائیلی ہتھیار نظر آیا۔
25 جنوری کو غزہ کے مرکزی علاقے فلسطین سکوائر میں اسرائیلی یرغمالیوں کی حوالگی کی ایک تقریب کے دوران حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ہاتھوں میں کالے رنگ کے جدید ہتھیار نظر آئے جو اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے زیر استعمال رائفلوں سے مشابہ تھے۔ القسام کے شیڈو یونٹ (یرغمال اسرائیلیوں کی حفاظت پر مامور یونٹ) کے ارکان کے ہاتھوں میں موجود ان رائفلوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اسرائیل کی ’ٹیور‘ (Tavor) اسالٹ رائفلز ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کی خبروں کے مطابق غالباً القسام بریگیڈ ز نے یہ
ہتھیار سات اکتوبر سنہ 2023 کو اپنے حملے کے دوران ضبط کیے تھے۔ اسرائیلی ملٹری انڈسٹریز (IWI) کی ویب سائٹ کے مطابق ان رائفلز کو اسرائیلی فوج کے تعاون سے شہری علاقوں میں ہونے والی جنگ کے لیے ایک ضروری ہتھیار کے طور پر تیار کیا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق ٹیور رائفل ایک منفرد ڈیزائن کا ہتھیار ہے جس کے ہینڈل کے پیچھے ٹریگر اور میگزین لگے ہوتے ہیں اور اس کے باعث تنگ جگہوں میں اس کا استعمال آسان ہو جاتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اسرائیلی فوج کی تمام انفنٹری اور سپیشل فورسز یونٹ ٹیور رائفل کو حملے کے وقت بنیادی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ القسام کے شیڈو یونٹ کو سنہ 2006 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ ایک خصوصی دستہ ہے جسے پہلی بار سنہ 2016 میں حماس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا تھا۔ اس سے قبل اسرائیلی یرغمالیوں کی گذشتہ حوالگی کے دوران اس یونٹ کے ارکان کارڈز کے ساتھ نظر آئے تھے جن پر یونٹ کا نام درج تھا۔حماس نے 15 مہینوں کی لڑائی کے بعد جنگ بندی کے معاہدے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان تبادلے کے دوسرے حصے کے طور پر اسرائیل کی چار خواتین فوجیوں کو رہا کیا۔ سٹیج کو حماس کے نعروں اور عربی، انگریزی اور عبرانی میں پیغامات سے سجایا گیا تھا جو بین الاقوامی برادری کے لیے سیاسی پیغام کا ایک واضح مظاہرہ تھا۔ حماس نے یرغمالیوں کی رہائی اور ان کی حوالگی کی اس خصوصی تقریب کے ایک حصے کے طور پر ان میں ’رہائی کے سرٹیفیکیٹ اور یادگاری تصاویر‘ بھی دی تھیں۔ بعد میں حماس نے فوٹیجز جاری کیں جن میں اسرائیلی فوج کی یہ خواتین حماس کا ’اچھے سلوک‘ کے لیے شکریہ ادا کرتی نظر آئیں۔ حوالگی کی تقریب میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کی موجودگی واضح طور پر دیکھی گئی، جنھوں نے سات اکتوبر سنہ 2023 کے حملے میں حصہ لیا تھا اور اس وقت متعدد اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنایا تھا۔ اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق اس حملے میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 250 سے زیادہ یرغمالیوں کو اغوا کر کے غزہ لے جایا گیا تھا۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بڑے پیمانے پر جنگ کے نتیجے میں 47,000 سے زیادہ فلسطینی مارے گئے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائے ادرعی نے اسرائیلی یرغمالیوں کی حوالگی کے مناظر کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ فلسطینی ان یرغمالیوں کو اپنے پروپیگنڈا کے لیے استعمال کر رہے ہیں
حماس القسام بریگیڈ یرغمالیوں ایلیٹ ہتھیار ٹیور رائفل شیڈو یونٹ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیلی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی؛ پہلا یرغمالی اتوار کو رہا ہوگااسرائیلی حکومت نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ منظور کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی کے منصوبے کی توثیق کر دی ہے، معاہدہ اتوار سے نافذ عمل ہوگا۔
مزید پڑھ »
غزہ؛ حماس کے ہاتھوں 10 سال قبل اغوا اور قتل کیے گئے اسرائیلی فوجی کی لاش مل گئی2014 میں ہی حماس کے ہاتھوں قتل ہونے والے ایک اور اسرائیلی فوجی کی لاش کی باقیات لانے کی کوششیں جاری
مزید پڑھ »
مذاکرات شروع: تحریک انصاف اور حکومت کے نمائندےوں کے درمیان مذاکرات کا آغازمذاکرات شروع: تحریک انصاف اور حکومت کے نمائندےوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا ہے جن میں سیاسی ورکروں کی رہائی اور سپریم کورٹ کا جوڈیشل کمیشن ایجنڈے کی سرفہرست آئٹمز ہیں۔
مزید پڑھ »
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہاسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے نافذ ہونے کے ساتھ ہی اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل بھی آغاز ہوگیا ہے۔ حماس سے جنگ بندی کے مخالف انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر بن گویر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ بندی ڈیل کا پہلا مرحلہ عارضی ہے، دوسرا مرحلہ بے نتیجہ رہا تو جنگ دوبارہ شروع کریں گے۔
مزید پڑھ »
اسرائیلی زندان سروس نے پالیسٹinian قیدیوں کی رہائی کے موقع پر 'نشر شادی کی خوشی' روکنے کے لیے اقدامات کا اعلان کیااسرائیل زندان سروس نے جمعہ کو کہا کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی صورت میں 'عام عوام میں خوشی کی اظہار' کو روکنے کے لیے اقدامات لے رہی ہے جو غाजہ آتشخام کی معاہدے کا حصہ ہیں۔ اس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایک مہاجر معاہدے کے تحت اسرائیلی گروہوں کی رہائی کے لیے قیدیوں کی رہائی کی تیاری کر رہی ہے جس کا اعلان وزیر اعظم کی دفتر نے کیا ہے جو اگلی ہفتے سے شروع ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھ »
لبنان میں شہریوں کی واپسی پر اسرائیلی فوج کا حملہلبنان کے جنوبی علاقے سے ہجرت کرنے والے شہریوں کی واپسی کی کوشش کے دوران اسرائیلی فوج نے حملہ کردیا جس میں 22 افراد شہید اور 124 زخمی ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھ »