HamzaShahbaz
لاہور: کرونا وائرس کا خوف۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کے لیئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف اپنایا کہ جیل میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے لہذا انھیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار حمزہ شہباز کو جیل میں کرونا وائرس کا خوف ستانے لگا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے جیل سے رہائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی۔ حمزہ شہباز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی جس میں چئیرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا۔
حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس پھیل رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیلوں میں بھی کرونا وائرس کے مشتبہ مریض موجود ہیں۔ جس سے جیل میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر جیلوں میں قید ملزمان کی ضمانتیں دائر کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا...
حمزہ شہبازکو نیب حکام نے گیارہ جون دو ہزار انیس کو عبوری ضمانت مسترد ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے گیارہ فروری دو ہزار بیس کو بھی منی لانڈرنگ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کر رکھی ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہنگامی بنیادوں پر پالیسی بنانے اور جیل حکام کوکرونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کی ضمانتیں دائر کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
رمضان شوگر ملز کیس:حمزہ شہباز کی عدم پیشی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکیکورنا وائرس کے خدشات کے باعث حمزہ شہباز کی عدالت میں عدم پیشی تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
شہباز شریف نے ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کا منصوبہ پیش کردیا - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
شہباز شریف نے ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کا منصوبہ پیش کردیا - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
Ameer Hamza : امیر حمزہ:-شفائیہ حصار‘ صفائی اور سائنس''نیچر‘‘ یعنی فطرت یا قدرت کے نام سے سائنس کا ایک مانا ہوا عالمی میگزین ہے‘ جس میں کسی سائنسدان کا وہی مقالہ شائع ہوتا ہے‘ جو سائنس کے مسلمہ اصول و ضوابط پر پورا اترتا ہو۔ پڑھیئےامیر حمزہ کا مکمل کالم: DunyaColumns DunyaUpdates
مزید پڑھ »
شہباز شریف کی شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ جاری ہونے کی مذمتن لیگ کے صدر کی نیب پر تنقید تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف بھی پریشان ہو جائیں گےلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم مشکل
مزید پڑھ »