لاہور(ویب ڈیسک)ن لیگ نے کہا کہ حمزہ شہباز بیگناہ بند ہیں جبکہ نیب نے کہا کہ ثبوت عدالت کو دیں،مریم اورنگزیب کے مطابق چیئرمین نیب کیخلاف حمزہ کی ناحق قید پر
کارروائی ہونی چاہیے،نیب اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ ضمانت مسترد کر چکی،منی لانڈرنگ کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا اورچینی چوروں نے اپنے ڈاکے پر پردہ ڈالنے کیلئے حمزہ شہباز کو جیل میں رکھا ہوا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے حمزہ شہباز کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہاہے ، چیئرمین نیب کیخلاف حمزہ کی ناحق قید پر کارروائی ہونی چاہیے۔حمزہ شہبازشریف کی ناحق قید کو ایک سال ہونے کو ہے اور اب تک کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوسکا۔منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزام میں حمزہ شہباز پچاس سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں ،جھوٹے مقدمے میں حکومت کے پاس شواہد ہیں نہ کرپشن کا ایک روپیہ برآمد ہوا لیکن حمزہ شہبازقید ہے۔قومی احتساب بیورو نے حمزہ شہباز کیخلاف مقدمے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کر...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حمزہ شہباز کیخلاف مکمل ثبوت ہیں : نیبحمزہ شہباز کیخلاف مکمل ثبوت ہیں : نیب Read News HamzaShahbazSharif pmln_org NAB pid_gov
مزید پڑھ »
حمزہ شہباز کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، نیبقومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
مزید پڑھ »
مریم اورنگزیب کا حمزہ شہباز کی رہائی کا مطالبہ | Abb Takk News
مزید پڑھ »
حمزہ شہبازکیس:ٹھوس شواہدموجود، دھمکی یادباؤمیں نہیں آئیں گے،نیبحمزہ شہبازکیس:ٹھوس شواہدموجود، دھمکی یادباؤمیں نہیں آئیں گے،نیب SamaaTV
مزید پڑھ »