ڈائیلاگ کا راستہ اب ممکن نہیں رہا، بانی پی ٹی آئی دوسری جماعتوں کا نام و نشان مٹاکر معاملے کو آخری حد تک لے جانا چاہتے ہیں: رانا ثنا اللہ کی گفتگو
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ ڈائیلاگ کا راستہ اب ممکن نہیں رہا، اب بانی پی ٹی آئی کے خلاف غداری سمیت نئے مقدمات قائم ہوں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف متنازع ٹوئٹ پر مقدمہ بن سکتا ہے، سیاسی کشیدگی بڑھنے میں کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، سیاسی کشیدگی بڑھ چکی ہے۔ سینیئر ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کہ بانی پی ٹی آئی دوسری جماعتوں کا نام و نشان مٹانا چاہتے ہیں اور اس معاملے کو آخری حد تک لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے تین سال ن لیگ کا نام و نشان مٹانے کی کوشش کی مگر ناکام ہوئے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جمہوری جماعتوں نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا، حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش پر دوسری طرف سے کوئی رسپانس نہیں ہے۔ اسد قیصر مذاکرات کی بات کریں گے تو اگلے دن اپنی پارٹی سے فارغ کر دیے جائیں گے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور گورنر خیبرپختونخوا کو باہر پھینکنے کی بات کریں گے تو علی امین گنڈا پور کو بھی باہر پھینکا جا سکتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سانحہ 9 مئی: بانی پی ٹی آئی مزید 2 مقدمات سے بریاسلام آباد : بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات سے بری کردیا گیا، ناکافی شواہد کی بنیاد پر مقدمات سے بری کیا گیا۔
مزید پڑھ »
ٹیریان وائٹ کیس : بانی پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیااسلام آباد : ٹیریان وائٹ کیس میں بانی بانی پی ٹی آئی کیخلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹیریان کیس میں2ججز کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔
مزید پڑھ »
عمران کا ٹوئٹ ویڈیو سے اظہار لاتعلقی، آئندہ انکی اجازت کے بغیر کچھ شیئر نہیں ہوگا: علی محمدبانی پی ٹی آئی کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر ہونے والی ویڈیو کا علم ہی نہیں ہے: رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کا ٹیریان کیس نئے سرے سے سماعت کیلئے مقرر کرنے پر تشویش کا اظہارنئے سرے سے سماعت کے لیےکیس مقرر کرنا بانی پی ٹی آئی کو ناحق جیل میں رکھنےکامنصوبہ ہے، ترجمان پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
بانی پی ٹی آئی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ، تحقیقات شروعاسلام آباد : سپریم کورٹ میں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا.
مزید پڑھ »
بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کے معاہدے کو خفیہ رکھنے کا اعتراف کرلیاماضی میں فرح گوگی کا دفاع کرنے والے بانی پی ٹی آئی نےآج اڈیالہ جیل میں میڈیا ٹاک کے دوران فرح گوگی سے بھی اظہار لاتعلقی کردیا
مزید پڑھ »