سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مذاکرات سے نکل جانے کے بعد حکومت کی مذاکراتی کمیٹی غیر مؤثر ہو چکی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی روسمی طور پر تحلیل ہو نہ ہو غیرمؤثر ہو چکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ رسمی طور پرتحلیل ہو نہ ہو، حکومتی مذاکرتی کمیٹی عملی طور پر غیر فعال اور غیر مؤثر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل جانے کے بعد وزیر اعظم کی پیش کش بھی
ٹھکرا چکی ہے۔ عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی کے حوالے سے کہنا تھا کہ اب وہ پر تشدد احتجاج کے لیے ہوم گراؤنڈ کی طرف جانا چاہتی ہے، اسے جب کبھی ایک بار پھر مذاکرات کی ضرورت محسوس ہوئی تو دیکھی جائے گی۔پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے مذاکرات کو بے سود قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو ہمارے مطالبات تسلیم کرکے کمیشن بنائے، پھر مذاکرات ہوں گے
پی ٹی آئی، مذاکرات، حکومت، عرفان صدیقی، عمران خان
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنے ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہےاس پییکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی مذاکرات کے ذریعے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی مذاکرات میں بانی کی اہلیہ اور ہمشیرہ کی گائیڈ لائن پر عمل درآمدپی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکراتی امور سے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمشیرہ لاتعلق ہوگئیں۔ مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی نے واضح ہدایت کی ہے کہ وہ ان کی گائیڈ لائن کے مطابق حکومتی کمیٹی سے رابطے اورمذاکرات کریں ۔ پی ٹی آئی کے ایک ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمشیرہ مذاکراتی کمیٹی سے رابطے میں رہیں، ان کو اپنے طور پر تجاویز دے رہی تھیں جس پر کمیٹی کے ارکان مشکل میں نظر آرہے تھے کہ کس کی رائے پر عمل ہو۔ تاہم اس معاملے میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کمیٹی کو ہدایت ملی ہے کہ ان کی گائیڈ لائن پر بات چیت کو آگے بڑھایا جائے۔اب کمیٹی صرف بانی کی گائیڈ لائن کے مطابق حکومتی کمیٹی سے رابطے اور مذاکرات کرے گی۔
مزید پڑھ »
مذاکرات کی کمیٹی کی ملاقات کا معاملہمسلم لیگ (ن) رہنما عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کی توقع ہے لیکن اب تک یہ ملاقات نہیں ہو پائی۔
مزید پڑھ »
مذاکرات، ہچکچاہٹ اور سیاسی مستقبلحکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا انحصار ’کچھ لو اور کچھ دو‘ کی پالیسی پر ہے
مزید پڑھ »
مذاکرات کی بےچارگی: ایکسپریس پروگرام میں تجزیہ کاروں کی تنقیدایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں تجزیہ کاروں نے حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی بےچارگی پر تنقید کی۔ انھوں نے بے اختیار لوگوں سے بات کرنے کی کیا ضرورت ہے، اور حکومت اور پی ٹی آئی کے فوٹو سیشنز کی کیا ضرورت ہے، ان سوالات پر گفتگو کی۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مذاکرات کے پیچھے مذاکرات ہو رہے ہیں اور حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات نہیں مانے گی، جس سے مذاکرات کے دروازے بند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے، یہ مذاق تھا، فیصل واوڈاحکومت، پی ٹی آئی کا ہدف تھا کہ عمران خان جیل میں رہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے، سابق وفاقی وزیر
مزید پڑھ »