مسلم لیگ (ن) رہنما عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کی توقع ہے لیکن اب تک یہ ملاقات نہیں ہو پائی۔
رہنما مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہماری 2 میٹنگز بڑے اچھے ماحول میں ہوئیں، اچھی توقعات کے ساتھ ہوئیں، تیسری میٹنگ ہم بہت جلد توقع کر رہے ہیں۔ لیکن آپ دیکھ رہے ہیں کہ ہر طرف ایک بحث شروع ہے کہ جو پی ٹی آئی کی مذاکرات ی کمیٹی ہے اس کی اب تک ملاقات نہیں ہو پائی خان صاحب سے تو اس میں مجھے یہ کہنے میں کوئی بار نہیں ہے کہ یہ چیز ہمارے مشترکہ اعلامیہ میں شامل تھی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری کمیٹی نے اس سے اتفاق کیا تھا کہ آپ کو ملاقات کا موقع
فراہم کیا جائے گا تاکہ آپ نے جو بھی ہدایات لینی ہیں مشاورت کرنی ہے وہ کر کے آئیں۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ایشو یہ ہے کہ واٹس ایپ گروپ پر ایک ٹکر بھیج دیتے ہیں وہ سارے بغیر تحقیق کے چلانا شروع کر دیتے ہیں، کل عمران خان سے گھر والوں کی سب کی ملاقات ہو گئی تھی۔ اس سے پہلے وکلا کی ملاقات اس وجہ سے منسوخ کی تھی کہ مذاکراتی کمیٹی کی میٹنگ ہوگی، آج مجھے فیصل نے یہی بتایا تھا کہ انھوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے بات کی تھی اوران سے کہا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کی میٹنگ کی آج اجازت ہوگی تو بتا دیں یا اجازت ہے تو بتا دیں تو انھیں جیل حکام نے بتایا کہ انہیں ملاقات کی اجازت نہیں ملی، اس لیے وہاں پر نہیں گئے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں دونوں سائڈوں کو تحمل سے سوچنے کی ضرورت ہے، مذاکرات ہی حل ہے اور کیا حل ہے
مذاکرات مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی ملاقات
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مذاکرات اور سول نافرمانی: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان تنشحکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے سلسلے میں پیش رفت، حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل اور تحریک انصاف کی جانب سے سول نافرمانی کی کال کے سلسلے میں تفصیلات.
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش نہ کیں: سینیٹر عرفان صدیقیمذاکرات میں مشکلات کی خدشات، پی ٹی آئی سے لاپتہ افراد کی فہرست کا مطالبہ
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی: عمران خان کو سزا دینے سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گاپی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سزا دینے سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کو پی ٹی آئی کی مطالبات لکھ کر دینے کے حوالے سے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح ہیں، تمام کارکنوں کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات تاخیر کی وجہ سے عمران خان سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات نہیں ہو سکی۔ شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کو تیز کرنا چاہتی ہے تو پی ٹی آئی کمیٹی کو فیسلیٹیٹ کرے۔
مزید پڑھ »
مذاکرات شروع: تحریک انصاف اور حکومت کے نمائندےوں کے درمیان مذاکرات کا آغازمذاکرات شروع: تحریک انصاف اور حکومت کے نمائندےوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا ہے جن میں سیاسی ورکروں کی رہائی اور سپریم کورٹ کا جوڈیشل کمیشن ایجنڈے کی سرفہرست آئٹمز ہیں۔
مزید پڑھ »
حکومت اور تحریک انصاف کی توجہ باضابطہ مذاکرات پر، فریقین کے درمیان بیک چینل مذاکرات رک گئےبیک چینل مذاکرات کی بنیاد پر تحریک انصاف کے کچھ رہنماؤں بشمول علی امین گنڈا پور، بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کو عمران خان سے ملاقات کی سہولت فراہم کی گئی
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کا آغازپی ٹی آئی نے موجودہ حکومت سے مذاکرات شروع کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلی مذاکرات کی نشست سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوئی ہے۔ مذاکرات میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی میں رہنماؤں اور دو حلیف شامل ہوئے ہیں، جبکہ حکومت کی طرف سے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رہنما اور حکومتی کمیٹی کے مختلف پارٹیوں کے نمائندے موجود ہیں۔ مذاکرات میں پی ٹی آئی کے دو مطالبات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ لیا ہے اور رہائی اور مقدمات کی واپسی کو اہم مطالبات قرار دیا ہے۔
مزید پڑھ »