حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے سلسلے میں پیش رفت، حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل اور تحریک انصاف کی جانب سے سول نافرمانی کی کال کے سلسلے میں تفصیلات.
تحریک انصاف کی مذاکرات ی کمیٹی کے جواب میں وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے بھی ایک حکومت ی مذاکرات ی کمیٹی تشکیل دی۔ حکومت ی کمیٹی میں حکومت ی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے نمایندے شامل کیے گئے۔ اب دونوں جانب سے مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف بانی تحریک انصاف کی جانب سے دی جانے والی سول نافرمانی کی کال بھی شروع ہو گئی ہے۔ بانی تحریک انصاف نے اتوار تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ اتوار کے بعد اس سول نافرمانی نے خود بخود شروع ہو جانا تھا۔ اس لیے جب کال دے دی گئی ہے تو سول نافرمانی شروع ہو گئی ہے۔ یہ
درست ہے کہ اس کال میں ابھی تک اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں زرمبادلہ نہ بھیجنے کا کہا گیا ہے۔ اس طرح ایک طرف حکومت کی مذاکراتی کمیٹی بھی بن گئی اور دوسری طرف سول نافرمانی بھی شروع ہو گئی۔ تحریک انصاف کے حامی سیاسی تجزیہ نگار یہ کہہ رہے ہیں کہ حکومت نے اپنی کمیٹی میں اتحاد کی سب سیاسی جماعتوں کے نمایندوں کو شامل کر کے بہت زیادتی کر دی ہے۔ اس طرح تو کچھ طے ہی نہیں ہو سکے گا۔ سب سیاسی جماعتوں کو ایک بات پر قائل کرنا بہت مشکل ہے۔ حکومت کو چاہیے تھا کہ صرف ن لیگ کے نمایندوں پر مشتمل مختصر کمیٹی بناتی تا کہ بات کچھ طے ہو سکتی۔ اب تو کچھ طے ہونا بہت مشکل ہے۔ اگر ایک بات ن لیگ مانے گی تو ایم کیو ایم نہیں مانے گی۔ ایم کیوایم مانے گی تو آئی پی پی نہیں مانے گی۔ اس طرح سب کو قائل کرنا تحریک انصاف کے لیے بہت مشکل ہو جائے گا۔ دوسری طرف ن لیگ کا موقف ہے کہ ان مذاکرات کی ساری ذمے داری ہم کیوں لیں۔ یہ ایک اتحادی حکومت ہے اس لیے جو بھی طے ہوگا سارے اتحادی ہی طے کریں گے۔ ن لیگ کا موقف ہے کہ اگر ہم کچھ مان بھی جاتے اور بعد میں باقی اتحادی نہ مانتے تو ہم کیا کرتے۔ اس لیے حکومت کی کمیٹی زیادہ با اختیار ہے۔ وہاں سب موجود ہیں۔ جو طے ہوگا سب کے ساتھ ہوگا۔ ویسے بھی تحریک انصاف کوئی اکیلی ن لیگ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے حق میں تو نہیں تھی وہ تو حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔ اس لیے حکومت میں تو سب شامل ہیں۔ اگر وہ صرف ن لیگ کے ساتھ کوئی سیاسی مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو پھر وہ مذاکرات دو سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونگے ۔ حکومت کے ساتھ نہیں ہونگے۔ ن لیگ کی اکیلی حکومت نہیں
حکومت تحریک انصاف مذاکرات سول نافرمانی کمیٹی اتحاد
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت اورپی ٹی آئی رابطے بحال، مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کی تجویز مان لیحکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات بغیر کسی پیشگی شرائط کے ہوں گے، جلد مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے نام مشاورت سے دیں گے: ذرائع
مزید پڑھ »
دونوں جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہے لیکن مذاکرات کا نتیجہ ایک دن میں نہیں نکل سکتا: شوکت یوسفزئیسول نافرمانی کی تحریک کا اعلان بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا وہی مؤخر کرسکتے ہیں، ملک کے اندر قانون کی حکمرانی اور انصاف ہونا چاہیے: پی ٹی آئی رہنما
مزید پڑھ »
مذاکرات کی راہ ہموار، تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان بیک ڈور رابطوں کا باقاعدہ آغازپی ٹی آئی کا مذاکرات کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کا فیصلہ
مزید پڑھ »
انسان ہوں یا فرشتے، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہے: عمر ایوبمذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے، اگر مذاکرات نہ ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کر دیں گے: رہنما تحریک انصاف
مزید پڑھ »
مذاکرات کی ضرورت: حکومت کے وزرا اور عمران خان کے درمیان تنشحکومت کے بعض وزرا عمران خان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار نہ ہونے پر سخت لہجہ اختیار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور میں ان کے ساتھ برتاؤ ناپسند کیا اور مذاکرات کے لیے یہ مناسب وقت نہیں ہے۔ تاہم، کچھ رائے میں مذاکرات کی ضرورت اب سب سے زیادہ ہے کیونکہ معیشت میں چیلنجز اب بھی موجود ہیں۔
مزید پڑھ »
مذاکرات کی کامیابی کیلئے شرطشہباز شریف حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئےحکومتی اتحاد کے اراکین پر...
مزید پڑھ »