حکومت کے خلاف احتجاج، تاجر نے دلہن کو حق مہر میں آئین کی کاپی دے دی مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
نئی دہلی: بھارتی حکومت کے متنازع شہریت قانون کے خلاف دلہا بن کر انوکھے انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا اور دلہن کو آئین کی کاپی حق مہر میں دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرالا سے تعلق رکھنے والے حاجا حسین تاجر ہیں، انہوں نے اپنی شادی کے روز اونٹ پر بیٹھ کر تقریباً 20 کلومیٹر سفر طے کیا، اس دوران اُن کے ہاتھ میں ’متنازع شہریت قانون نامنظور‘ کے نعرے کا پلے کارڈ موجود تھا۔ دلہا کے ساتھ بارات میں شریک مہمانوں کے ہاتھوں میں بھی سیٹیزن شپ امیڈمینٹ آرڈیننس مخالف پلے کارڈز اور بینرز تھے، تمام شرکا بارات کے دوران حکومتی قانون کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین کا کہنا تھا کہ متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا اُن کا جمہوری حق ہے. ’میں ایسے قانون کو مسترد کرتا ہوں اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر متنازع آرڈیننس واپس لے‘۔ اُن کا کہنا تھاکہ ’میرے خیال میں متنازع آرڈیننس کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے میرے پاس اس روز سے اچھا موقع نہیں تھا‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’میں نے دلہن کو حق مہر میں آئین کی کاپی بھی دی جس میں سی اے اے کو مسترد کیا گیا‘۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شام کے شمالی مغربی صوبہ ادلب میں اسدی فوج کے حملے میں 5 ترک فوجی ہلاکشام کے شمالی مغربی صوبہ ادلب میں اسدی فوج کے حملے میں 5 ترک فوجی ہلاک Syria IdlibUnderFire TurkishSoldiers Turkey
مزید پڑھ »
اپوزیشن جماعتوں کا مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہاسلام آباد: (دنیا نیوز) آٹا، چینی بحران اور مہنگائی کیخلاف اپوزیشن اراکین نے حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی کے اجلاس میں احسان اللہ احسان کے فرار کی بازگشت | Abb Takk News
مزید پڑھ »
امریکی فضائیہ میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ,حکام پریشانامریکی فضائیہ میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ,حکام پریشان AmericanAirForce Soldiers Committed Suicide DeptofDefense StateDept
مزید پڑھ »
کوئٹہ :کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہکوئٹہ :کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ Quetta StrayDogs Incidents pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »
ایران کا خلا میں بھیجا گیا سیٹلائٹ مدار میں پہنچنے میں ناکام - World - Dawn News
مزید پڑھ »