حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان expressnews
حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان کردیا۔
اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور نہ ہی روپے کی قدر میں بہتری آئی مگر کوشش کر کے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔
حالیہ کمی کے بعد ڈیزل پانچ روپے کمی سے 253 روپے، فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 262 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 137 روپے 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 164 روپے پر برقرار رہے گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیاپیٹرول8 روپے، ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5، 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا: وفاقی وزیر خزانہ
مزید پڑھ »
سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاریملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا
مزید پڑھ »