حکومت مساجد میں جانے پر مکمل پابندی لگاسکتی ہے،مفتی نعیم -
لوگ زیادہ باہر نکلیں گے تو وائرس تیزی سے پھیلے گا،جواد احمد،سینٹر اسٹیج میں اظہار خیال۔ فوٹو: ایکسپریس/فائلمعروف مذہبی اسکالر مفتی نعیم نے کہا ہے کہ یہ تمام علما کامتفقہ طور پرفتوی ہے انھوں نے حکومت کویہ بھی اختیار دیاہے کہ اگر حکومت مفاد عامہ کی خاطر مسجد میں جانے پر بالکل پابندی لگانا چاہے تو لگا سکتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’ سینٹر اسٹیج‘‘ میں میزبان رحمان اظہر سے گفتگو کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر مفتی نعیم نے کہا کہ حکومت نے علما کا اجلاس بلایاتھا جس میں تمام مکاتب فکر کے علما موجود تھے تمام مسالک کے علما نے متفقہ طور پر یہ طے کیاہے کہ اگر مذہبی فریضہ اداکرنے اور مسجدمیںجانے سے بیماری پھیلتی ہے تو لوگوں کو چاہیے کہ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں جب جمعے کامسئلہ آیا تو علما نے کہاکہ مسجدیں کھلی رہیں اوراذان ہوجائے مسجد کاخادم ہی مسجد میں نماز پڑھ لے باقی تمام لوگ اپنے گھروں میں ہی نماز...
ڈاکٹر سعدیہ ریاض نے کہا کہ اس جنگ کیخلاف آپ کے پاس واحد ہتھیار آئیسولیشن ہے جس طرح ہم سن رہے ہیںکہ کتنی تیزی سے یہ پھیلتا جا رہا ہے حکومت کی طرف سے بھی ہمیں خودکو آئیسولیٹ رکھنے کیلیے دو ہفتے کا وقت دیاگیاہے،جو چھٹیاں دی گئیں ہیں انہیں سیر سپاٹے کا ٹائم مت سمجھیں۔ معروف سماجی کارکن گلوکار جواداحمد نے کہا کہ ڈاکٹرز ،نرسز پیرا میڈیکس، ایمبولینسز ڈرائیورزسارے ہیلتھ ورکز، میڈیا والے،پولیس اور فوج والے یہ ویسٹ مینجمنٹ والے لوگ ہیں جو ڈائریکٹ آپکا ویسٹ اٹھارہے ہیں کچھ لوگوں کاباہر نکلنا ضروری ہے انکے علاوہ دوسرے لوگوں کو روکناضروری ہے پندرہ دن میں اگرلوگ زیادہ باہر نکلیں گے اور آپس میں ملیں گے وائرس تیزی سے پھیلے گا اور اسپتالوں میں زیادہ مریض آئیں گے جسسے اسپتالوں پر بوجھ پڑے گا،مجھے ہمیشہ سے یہ لگتاہے کہ ہمارے حکمرانوں کوکبھی خیال نہیں آتا کہ وہ سائنٹیفک...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ حکومت نے مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
سندھ حکومت نے مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
نماز جمعہ سے قبل کراچی میں پولیس نے مساجد کو نوٹس دے دیئےکراچی (ویب ڈیسک) کراچی پولیس کی جانب سے شہر بھر کی تمام مساجد کو باجماعت نمازوں کی
مزید پڑھ »
مساجد میں پنجگانہ نماز و جمعہ سے متعلق پنجاب میں بھی پابندی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: یورپ میں بڑھتی ہوئی ہلاکتیں، امریکہ میں بیروزگاری میں ’ریکارڈ اضافہ‘ - BBC Urduدنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد چار لاکھ ستر ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ امریکہ میں اس انفیکشن سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 69 ہزار 18 ہوچکی ہے۔ یہ تعداد دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تیسری سب سے بڑی تعداد ہے۔
مزید پڑھ »