خاتون باؤلر نے بغیر رن دیئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا
نیپال کی بالر انجلی چاند نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 13 گیندوں پر کوئی رن دیئے بغیر مالدیپ کی 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کے شہر پوکھرا میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں ہونے والے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم نے مالدیپ کی پوری ٹیم کو محض 16 رنز پر آؤٹ کردیا اور یہ ہدف صرف 5 گیندوں پر حاصل کرلیا۔ فتح سے زیادہ اس میچ کی سب سے خاص بات انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والی نیپال کی 24 سالہ بالر انجلی چاند کی بغیر کوئی رن دیئے 6 وکٹیں حاصل کرنا ہے اور یہ کارنامہ انہوں نے صرف 13 گیندوں پر انجام دیا۔ 6 وکٹوں میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔
اس سے قبل خواتین کے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں بہترین بالنگ کا اعزاز ملائیشیا کی ایلیسا یاسمین کے پاس تھا جنہوں نے رواں برس جنوری میں چین کے خلاف صرف 3 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ مردوں میں بھارت کے میڈیم پیسر دیپک چاہر نے 7 رنز دے کر بنگلا دیش کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم نے الیکشن کمیشن ممبران کے لیے 3،3 نام تجویز کر دیئےسندھ اور بلوچستان سے ممبران کی تقرری کے لیے نام سامنے آگئے تفصیلات جانیئے:AajUpdates AajNews
مزید پڑھ »
ثقافت کے بغیر قوم کا تصور رنگ و خوشبو کے بغیر پھول کے مترادف ہے: بلاول بھٹوثقافت کے بغیر قوم کا تصور رنگ و خوشبو کے بغیر پھول کے مترادف ہے: بلاول بھٹو BBhuttoZardari MediaCellPPP
مزید پڑھ »
عمران فاروق قتل کیس: برطانوی پولیس نے انتہائی اہم شواہد جمع کرادیے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »