خیبر پختونخوا کے طلبہ کیلیے بڑی خوش خبری

پاکستان خبریں خبریں

خیبر پختونخوا کے طلبہ کیلیے بڑی خوش خبری
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 58 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 53%

پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے ، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے طالب علموں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب، کے پی حکومت کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں۔ ۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود اپنی آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا ہے، پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس خزانے میں 176 ارب روپے کا سرپلس پڑا ہے۔ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا ہے ، باقی کسی دوسرے صوبے نے نہیں کیا۔ پنجاب کو آئی ایم ایف کی طرف سے 300 ارب روپے سرپلس کا ہدف دیا گیا تھا، پنجاب حکومت نے الٹا 146 ارب روپے کا خسارہ کیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم 4ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کروا رہے ہیں اور ہر بچی کو 2لاکھ روپے دے رہے ہیں۔ چیلنج کرتا ہوں پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، میں اس پر مناظرے کے لیے تیار ہوں۔Feb 19, 2025 12:35 PMپاک-سعودیہ مشترکہ پروڈکشن کیلئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاقلیاری یونیورسٹی؛ ،ڈاکٹر حسین مہدی وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاریعلی امین گنڈاپور نے مریم نواز کو براہ راست چیلنجز دیدیےسونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیخبروں اور حالات حاضرہ سے...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پراپرٹی سیکٹر میں بڑی خوش خبری: ٹیکسوں میں کمی، سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اقداماتپراپرٹی سیکٹر میں بڑی خوش خبری: ٹیکسوں میں کمی، سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اقداماتایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان (آباد) کے پیٹرن انچیف محسن شیخانی نے بڑی خوش خبری سنا دی، انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کانیا دور شروع ہونے والا ہے۔ حکومت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ٹیکسوں میں کمی کررہی ہے۔ اپنے بیان میں محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت فائلرز کے لیے پراپرٹی کی خریدوفروخت ومنتقلی پر ٹیکس 13 فیصد سے کم کرکے 2 سے 3 فیصد کررہی ہے۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس، کیپٹل گین ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سپر ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز میں کمی اور خاتمہ ہوگا۔ محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت پراپرٹی سیکٹر میں فائلرز پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کررہی۔ زمینوں پر قبضوں کو خالی کروانے کے لیے بلاول بھٹو نے آئی جی سندھ کی ڈیوٹی لگائی۔ پراپرٹی میں فارن انویسٹمینٹ بڑھانے کے لیے ٹیکسوں میں کمی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آباد نے فارن انویسٹرز کو کم قیمت کی رہائشی اسکیموں کامسودہ دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں قائم کچی آبادی کو شہری حکومت کے ساتھ ماڈل پروجیکٹ بنارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم سے اہم ملاقات کے لیے آباد کے وفد کو اس ہفتے بلایا جائے گا۔
مزید پڑھ »

پاک فوج کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاکپاک فوج کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاکخیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین الگ الگ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
مزید پڑھ »

اسٹارٹ اپس اور چھوٹے تاجروں کی سعودی عرب تک رسائی، بڑی خوش خبری سامنے آگئیاسٹارٹ اپس اور چھوٹے تاجروں کی سعودی عرب تک رسائی، بڑی خوش خبری سامنے آگئیلیپ کانفرنس کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا
مزید پڑھ »

پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے صدر نے پہلا رسمی اجلاس پیش کیاپاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے صدر نے پہلا رسمی اجلاس پیش کیاپاکستان تحریک انصاف (PTI) کے خیبر پختونخوا کے صدر جناید اکبر خان نے پیر کو صوبے کے پارٹی کے رکنوں کا پہلا رسمی اجلاس پیش کیا۔ پارٹی کے صوبائی صدر اور رکن اجلاس میں شرکت کر رہے تھے۔ اجلاس میں پارٹی کی تنظیمی امور اور دیگر اہم امور زیر غور رہے۔ رکنوں نے خیبر پختونخوا میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر جناید اکبر نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر کوئی قربانی دینے میں ہچکچاتے نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پاکستان تحریک انصاف کی مضبوطی ہے۔
مزید پڑھ »

خیبر پختونخوا حکومت نے کرم کے دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 10 کروڑ روپے مقرر کیخیبر پختونخوا حکومت نے کرم کے دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 10 کروڑ روپے مقرر کیخیبر پختونخوا حکومت نے کرم کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت دس کروڑ روپے مقرر کردی ہے۔ صوبائی حکومت نے قبائلی ضلع کرم کے علاقہ بیگان گاﺅں سے تعلق رکھنے والے کالعدم پاکستان تحریک طالبان کے دہشت گردوں کی مقرر کردہ قیمت اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھ »

نامکمل پارلیمان کی طرح نامکمل جوڈیشل کمیشن کے فیصلے قبول نہیں، بیرسٹر سیفنامکمل پارلیمان کی طرح نامکمل جوڈیشل کمیشن کے فیصلے قبول نہیں، بیرسٹر سیفغیر آئینی اقدامات جعلی حکومت کا وتیرہ بن چکے ہیں، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-11 09:08:01