نگران وزیر اعلیٰ کی آصف زرداری سے ملاقات کے بارے میں نہیں جانتا: عامر میر
ذرائع کے مطابق تین چار روز قبل نگران وزیراعلیٰ اچانک دبئی روانہ ہوگئے تھے اور محسن نقوی نے سابق صدر کی عیادت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے تحفظات کے بارے میں بھی بات کی۔
اس حوالے سے نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھاکہ نگران وزیر اعلیٰ کی آصف زرداری سے ملاقات کے بارے میں نہیں جانتا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پارٹی رہنماؤں نے بلاول سے ملاقات کی تھی اور انہیں پنجاب حکومت سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔ عہدیداروں نے بلاول بھٹو زرداری سے شکایت لگائی کہ پیپلز پارٹی کا کام ہو تو نگران حکومت سارا قانون سامنے رکھ دیتی ہے: ذرائع
چند روز قبل سینئر صحافی حامد میر نے بھی ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آصف علی زرداری کی لاہور آمد کے موقع پر پیپلز پارٹی کے عہدیدارو ں کی جانب سے بینر لگائے جاتے جو رات کو اتار لیے جاتے، اس حوالے سے آصف علی زرداری سے ہی پوچھ لیں کہ ان کے بینر کون اتارتا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ملاقاتاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی اعلیٰ قیادت نے ملاقات کی ہے۔
مزید پڑھ »
سرکاری گاڑیاں افسران کو قسطوں میں فروخت کرنےکا فیصلہخیبرپختونخوا (کے پی) کی نگران حکومت نے سرکاری گاڑیوں کی مونٹائزیشن کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نےکار مونٹائزیشن پالیسی کے تحت نگران صوبائی
مزید پڑھ »
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے قبل زمان پارک میں انتشار کا منصوبہ بنایا گیا، پی ٹی آئی ورکرز کا اعترافجناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے وقت پی ٹی آئی کے حسان نیازی بھی موجود تھے، حسان نیازی نےکورکمانڈر کی یونیفارم کی بےحرمتی کی: پی ٹی آئی کارکن
مزید پڑھ »
سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز کے بغیر بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، بلاول کی حکومت کو وارننگوزیراعظم اپنی ٹیم میں شامل ان لوگوں سے حساب لیں جو وعدے پورے کرنے میں رکاوٹ ہیں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افرادکو معاف نہیں کریں گے: پی پی چیئرمین
مزید پڑھ »