دلہا، جو آسمان سے گرا اور باراتیوں میں اٹکا، ویڈیو وائرل
وادیٔ عشق سے آیا ہے میرا شہزادہ ۔۔۔ شہزادے کے عشق میں مبتلا خواتین کا خوابوں میں اپنے دلہا کو گھوڑے پر شانِ بے نیازی سے سوار ہوتے، ناچتے باراتیوں کو ہمراہ لیے، بینڈ باجے کی دھنوں کے ساتھ دہلیزِ دل پر اترتے دیکھنا محبوب مشغلہ ہے، کبھی کبھی خواب سچے بھی ثابت ہوجاتے ہیں۔ ہم ایسے ہی ایک خوش قسمت جوڑے کی کہانی سنانے جا رہے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں شادی کی اپنی نوعیت کی ایک انوکھی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دلہا آسمان سے ٹپکتا ہے اور باراتیوں میں آن اٹکتا ہے۔ بھارتی جوڑے آکاش یادیو اور گگن پریت سنگھ نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے میکسیکو میں کچھ ایسا کیا جو شاید اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہو۔
دلہا آکاش نے پہلے تو کشتی میں سوار ہوکر شادی کی تقریب میں شرکت کا ارادہ کیا تاہم میکسیکو انتظامیہ کی جانب سے قانونی رکاوٹ کے باعث انہوں نے فضا سے چھلانگ لگا کر پیرا شوٹ کی مدد سے تقریب میں ’انٹری‘ دینے کا منصوبہ بنایا اور اس پر عمل بھی کیا۔ باراتیوں اور مہمانوں کو یہ سب کچھ بہت عجیب لگ رہا تھا، لیکن دلہا اور دلہن کا اعتماد دیدنی تھا، فضا سے نیچے اترتے ہوئے دیکھ کر سب ہی مہمان دل تھامے ہوئے تھے۔ دلہا نے بھی اپنی شادی کی اوپننگ اننگز کا شاندار آغاز کیا اور عین اس جگہ اترے جہاں دلہن منتظر تھی۔
سوشل میڈیا پر اسکائی ڈایو کرتے دلہا کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے ’شادی کی خوشی میں دیوانے دلہے‘ کی ہمت کو داد دیتے ہوئے کہا کہ جب شادی کے لیے دلہا گھوڑا یا گاڑی میں آسکتا ہے تو پیراشوٹ کے ذریعے کیوں نہیں آسکتا؟ یہ دلچسپ ، انوکھا اور ہمیشہ یاد رہنے والا دلیرانہ طریقہ ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
افریقی ملک میں ایک دن میں دو سال کے برابر بارش، کینیا میں 120 افراد ہلاکافریقی ملک میں ایک دن میں دو سال کے برابر بارش، کینیا میں 120 افراد ہلاک AfricanCountry Kenya HeavyRainfall TorrentialRains People Killed
مزید پڑھ »
پنجاب میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہصوبہ پنجاب میں گزشتہ پانچ سال کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی، تیزاب گردی اور قتل کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے پولیس رپورٹ میں ہولناک انکشافات بیان کیے گئے ہیں
مزید پڑھ »
نشوہ کیس میں برطرف ایس پی طاہر نورانی کی کراچی پولیس میں واپسیدارالصحت اسپتال میں جاں بحق بچی کے والد کے ساتھ غلط سلوک پر ہٹائے گئے ایس پی طاہر نورانی کی کراچی پولیس میں واپسی ہو گئی ہے۔
مزید پڑھ »
لاہور میں چوبرجی کے قریب رکشہ میں دھماکہ، 5افراد زخمی - ایکسپریس اردوجائے وقوعہ سے ڈیوائس ملی ہے اور رکشے پر چھرے کے نشان ہیں۔
مزید پڑھ »
لاہور کے علاقے چوبرجی میں رکشہ میں دھماکا، خاتون سمیت 10 افراد زخمی
مزید پڑھ »