16 دن بعد دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت بحال ہو گئی ہے۔
شامی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ شام کے دو بڑے ائیرپورٹس دمشق اور حلب کے لیے شیڈول پروازوں کو جلد بحال کیا جارہا ہے۔ شام پر اپوزیشن فورسز کے قبضے اور بشار الاسد کے ملک سے فرار کے 16 دن بعد دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت بحال ہو گئی ہے۔ تاہم شیڈول آپریشن کی بحالی کا باقاعدہ افتتاح جلد ہوگا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ سے قطر ائیر کی خصوصی پرواز کیو آر 3250 نے پہلی بین الاقوامی پرواز کے طور پر پیر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر
پہلی لینڈنگ کی۔ اس سے قبل ایک اندرون ملک پرواز آر بی 112 دمشق سے شام کے دوسرے بڑے شہر حلب کے لیے آپریٹ کی گئی جس میں 32 مسافروں نے حلب کا سفر کیا۔ 8 دسمبر 2024 کو اپوزیشن فورسز کے دمشق پر قبضے کے دوران سابق صدر بشار الاسد کے فرار کے بعد دمشق ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا تھا۔ شام میں حکومتی تبدیلی کے دوران کشیدگی کی وجہ سے شام کی فضائی حدود بھی بند کردی گئی تھی۔ نئی عبوری حکومت نے 15 دسمبر کو شامی فضائی حدود پروازوں کے لیے کھول دی تھی
TRANSPORT AIRPORTS SYRIA TRAVEL POLITICS
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
انٹرنیشنل مسافروں کو ہوائی اڈے پر قیام کی کوئی اجازت نہیں، ایئرپورٹ اتھارٹیسوشل میڈیا پر انٹرنیشنل مسافروں کے ہوائی اڈے پر قیام سے متعلق گردش کرنے والی فیک نیوز بے بنیاد اور غلط ہے
مزید پڑھ »
شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے پر ہزاروں افراد کا جشندمشق کے اموی اسکوائر پر شاندار آتشبازی کی گئی
مزید پڑھ »
ترکی کے بعد قطر کا بھی شام میں سفارتخانہ بحال کرنے کا فیصلہقطری وفد دمشق پہنچ گیا ہے جو سفارت خانے کی بحالی کے لیے اقدامات کرے گا، وزارت خارجہ کا بیان
مزید پڑھ »
پاکستان معاشی بحالی کی راہ پر گامزن، ڈالرز کی زیادہ آمد سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلسنومبر میں جاری کھاتے کی سرپلس مالیت نو سال آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی، اسٹیٹ بینک
مزید پڑھ »
یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کردییورپی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کردی اور پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی اٹھانے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
پروازوں کے کرائے میں کمی متوقع ہے، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹییورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے تین سال سے زیادہ عرصہ کاوشیں کی گئیں، نادر شفیع ڈار
مزید پڑھ »