دنیائے کرکٹ کا نیا سب سے بڑا اسٹیڈیم کیسا ہے؟ ARYNewsUrdu
احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے سب سے بڑے شہر احمد آباد میں دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم زیر تعمیر ہے اور اس میں افتتاحی میچ ایشیا الیون اور ورلڈ الیون کے مابین آئندہ سال مارچ میں متوقع ہے۔
ایک سو ملین ڈالرز کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس میگا گراؤنڈ میں 1 لاکھ سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اس اعتبار سے یہ اسٹیڈیم آسٹریلیا کے میلبرن سے بھی بڑا ہے جہاں بیک وقت ایک لاکھ کے لگ بھگ شائقین بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے اور امکان یہی ہے کہ مارچ 2020 میں اسے مکمل کرلیا جائے گا، یہاں افتتاحی میچ ایشیا الیون اور ورلڈ الیون کے مابین ہوگا جسے دیکھنے کے لیے شائقین بے تاب ہیں۔
اس وقت کولکتہ کا ایڈن گارڈن کا میدان بھارت کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے جہاں مجموعی طور پر 66 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ احمد آباد کے میگا اسٹیڈیم کو جدت اور فن تعمیر کا شاہکار قرار دیا جارہا ہے، جدید سہولیات سے آراستہ اس میدان کو خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے،منیر اکرممودی حکومت کا مقصد بے نقاب ہوگیا تفصیلات جانیئے:AajUpdates AajNews
مزید پڑھ »
وزیراعظم کا بچوں سے متعلق جرائم کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہاسلام آباد : وزیراعظم عمران خان بچوں سےمتعلق جرائم کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہ قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان ترتیب دینے کا حکم دے دیا
مزید پڑھ »
لاہور کے بعد ایک اور شہر میں بھی وکلا کے تشدد کی خبرآگئیمظفرگڑھ(ویب ڈیسک)مظفرگڑھ میں بھی وکلانے عدالتی عملے سے معمولی جھگڑے کے بعد جوڈیشل
مزید پڑھ »
دعا منگی کیس کے زخمی کے جسم سے گولی 12 روز بعد نکالی گئیکلفٹن سے اغوا ہونے والی دعا منگی کے کیس میں اغواکاروں کی گولی سے زخمی ہونے والے شخص کے جسم سے گولی 12 روز بعد نکال لی گئی۔
مزید پڑھ »
کراچی: ترکی کے تعاون سے طالبات کے لیے کرکٹ ٹریننگ نیٹ کی سہولتکراچی: ترکی کے تعاون سے طالبات کے لیے کرکٹ ٹریننگ نیٹ کی سہولت تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سے ملاقاتاقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات UN MahmoudAlAloul NickolayMladenov PalestinianElections
مزید پڑھ »