ٹوکیو: چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں عدم استحکام کا سب سے بڑا ذمہ دار امریکا ہے۔رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر ناگویا میں ابھرتی ہوئی اور ت
رقی یافتہ اقتصادیات کے حامل ممالک کے گروپ جی-20 کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے خطاب میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔
وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں عدم استحکام کا باعث بننے والا ملک ہے، امریکی حکام اور سیاستدان چین کے خلاف بے بنیاد اور نفرت آمیز مہم چلانے میں مصروف ہیں، اس کے باوجود چین خطے میں استحکام کی خاطر امریکا سے تجارتی معاہدوں کی بحالی کا خواہش مند ہے۔ وزیر خارجہ نے چین اور امریکا کے درمیان تجارتی اختلافات کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے مذاکرات میں پہل کرنے کو امریکی بالہ دستی تسلیم کرنے سے نہ جوڑا جائے۔ دونوں ممالک تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل چینی صدر شی جنگ پنگ نے بھی انتباہی انداز میں امریکا کو کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں لیکن تجارتی جنگ سے بالکل خوفزدہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین تجارتی جنگ لڑنے سے نہیں ڈرتا، امریکا کے ساتھ تجارتی ڈیل کا خواہشمند ہیں تجارتی جنگ کا شرو ع کرنے کا خواہش مند نہیں ہوں۔ ہمیشہ سے کاروبار کی فعالیت کو ترجیح دینا چاہتا ہوں، تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، ہم برابری کی بنیاد پر فیز 1 معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پانچ سال میں دنیا بھر میں گدھوں کی تعداد آدھی رہ جائیگی، رپورٹ - ایکسپریس اردوچین میں دوا سازی کے لیے سالانہ 50 لاکھ گدھوں کی کھالیں استعمال کی جاتی ہیں، رپورٹ
مزید پڑھ »
پانچ سال میں دنیا بھر میں گدھوں کی تعداد آدھی رہ جانے کا خدشہبیجنگ(ویب ڈیسک) دنیا بھر سے گدھے کی کھالوں کی بڑی تعداد چین آنے کے باعث آئندہ 5 برس میں
مزید پڑھ »
دنیا کی قیمتی گاڑیوں کی فروخت سعودی عرب میں, برازیل کا فٹبال اسٹار پہلا خریداردنیا کی قیمتی گاڑیوں کی فروخت سعودی عرب میں, برازیل کا فٹبال اسٹار پہلا خریدار SaudiArabia Riyadh RiyadhMotorShow Buyer BrazilianFootballer Ronaldinho UniqueAstonMartin saudiarabia KingSalman KSAmofaEN 10Ronaldinho
مزید پڑھ »
ہم چاہتے ہیں پوری دنیا سےسرمایہ کاری پاکستان میں آئے، اسد عمرکراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں پوری دنیا سےسرمایہ کاری پاکستان میں آئے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیرونی قرض
مزید پڑھ »