نیویارک: دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 37ہزار 815 ہو گئی، 7 لاکھ 85 ہزار 777 افراد متاثر ہیں، اٹلی میں گیارہ ہزار پانچ سو اکانوے افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دنیا عالمی وبا کی زد میں، امر
یکا میں کورونا سے 3 ہزار ایک سو پینسٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ چونسٹھ ہزار دو سو تریپن ہے۔ نیو یارک میں سردخانوں میں جگہ ختم ہونے پر ہسپتالوں کے باہر میتیں رکھنے کے لیے ریفریجریٹڈ ٹرکس کھڑے کر دیئے گئے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں وائرس کی وبا بلند سطح پر ہو گئی۔ دوسری جانب امریکا میں نئی تیار کی جانے والی ٹیسٹ کٹ سے کورونا کا پانچ منٹ میں ٹیسٹ کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے ایبٹ لیب کے اس نئے ٹیسٹ کی کٹ کے باکس کو کھولا۔ اٹلی میں کورونا سے گیارہ ہزار پانچ سو اکانوے افراد ہلاک ہوگئے۔ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 12 اپریل تک توسیع دے دی۔ کورونا سے اسپین میں سات ہزار سات سو سولہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چین میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار تین سو پانچ ہو گئی۔
فرانس میں کورونا سے تین ہزار چوبیس، ایران میں دو ہزار سات سو پچھتر، برطانیہ میں چودہ سو آٹھ، ترکی میں ایک سو ارسٹھ، کینیڈا میں بانوے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جاپان نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے امریکا، چین جنوبی کوریا، برطانیہ سمیت 73 ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی لگا دی۔ ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے مشرقی ایشیا اور بحرالکاہِل کے کئی ممالک میں اب دو کروڑ 40 لاکھ لوگ غربت سے نجات حاصل نہیں کر پائیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرونا سے دنیا بھر میں 30 ہزار سے زائد اموات، امریکا متاثرہ ممالک میں سرفہرست
مزید پڑھ »
کورونا وائرس : دنیا بھر میں 30 ہزار سے زائد اموات، امریکا متاثرہ ممالک میں سرفہرستواشنگٹن: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مزید 31 ہزار افراد جانب بحق ہوگئے۔ جس کےبعدمرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 880 ہو گئی۔ وبائی مرض کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے
مزید پڑھ »
دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات 33 ہزار 976 ہو گئیںدنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئی، وائرس سے متاثرہ 33,976 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھ »
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 34 ہزار 005 ہو گئیںدنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 34 ہزار 005 ہو گئیں Read News coronavirusupdates PakistanUnitedAgainstCorona CoronavirusLockdown COVID19Pakistan StayHomeStaySafe CoronaFreePakistan
مزید پڑھ »
کرونا وائرس نے دنیا بھر میں 37 ہزار سے زائد افراد کی جانیں لے لیںکراچی : دنیا بھر میں کرونا وائرس 37 ہزار 815 انسانوں کی جانیں نگل گیا، جان لیوا وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہے جبکہ 1 لاکھ 65 ہزار افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھ »
کرونا وائرس سے دُنیا بھر میں 6 لاکھ 63ہزار افراد متاثر، 30 ہزار 879 ہلاککرونا وائرس سے دُنیا بھر میں 6 لاکھ 63ہزار افراد متاثر، 30 ہزار 879 ہلاک Coronavirus Death Toll Rises Covid_19 Spreads Every Region CoronaLockdown CoronaUpdate CoronavirusOutbreak
مزید پڑھ »