دوران میچ نوجوان کرکٹر چل بسا مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
نئی دیلی: بھارت میں دوران میچ 18 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ میں 18 سالہ کرکٹر میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے چل بسا، ستیا جیت پردھان کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ نان اسٹرائیک اینڈ سے سنگل رن لینے کے لیے بھاگے اور وکٹ کے درمیان میں پہنچ کر گرگئے۔ اڑیسہ کندرا پیڑا کالج میں زیر تعلیم ستیا جیت کو فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بنگال کلب کرکٹ کے سنویادیو نمائشی میچ کے دوران بیٹنگ کے بعد ڈریسنگ روم جارہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
یاد رہے کہ نومبر 2014 میں آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی گردن پر گیند لگنے سے ناگہانی موت کے بعد اب کرکٹ قوانین کو کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے پہلے سے زیادہ محفوظ بنایا گیا ہے اور کسی بھی حادثے کی صورت میں کھلاڑیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا جاتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چین میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 103 افراد کروناوائرس سے ہلاک ہوگئے۔چین میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 103 افراد کروناوائرس سے ہلاک ہوگئے۔ China Coronavirus Deaths Deathtoll Patients Outbreaks Last24Hours Wuhan MFA_China zlj517 UN WHO
مزید پڑھ »
ٹیسٹ چیمپئن شپ کاہر میچ جیتنا ضروری ہے ،جیت کاکریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے،اظہرعلیراولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاہے کہ ٹیسٹ
مزید پڑھ »
عمر اکمل کا فٹنس ٹیسٹ کے دوران غیر مہذب رویہ، ہارون رشید کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائملاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر مہذب رویے پر کرکٹر عمر اکمل کے واقعے پر ہارون رشید کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔
مزید پڑھ »
میچ کے بعد بنگلادیشی ٹیم نے وہ کر دکھایا جو کوئی نہ کر سکا، ویڈیو سامنے آگئیجوہانسبرگ: پہلی بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ جیتنے والی بنگلادیشی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارتی شائقین کی جانب سے غصے میں پھینکا گیا کچرا میدان سے اٹھا کر دلوں کو جیت لیا۔جنوبی افریقا میں کھیلے گئے فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے ٹ
مزید پڑھ »