میچ کے بعد بنگلادیشی ٹیم نے وہ کر دکھایا جو کوئی نہ کر سکا، ویڈیو سامنے آگئی ARYNewsUrdu
جوہانسبرگ: پہلی بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ جیتنے والی بنگلادیشی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارتی شائقین کی جانب سے غصے میں پھینکا گیا کچرا میدان سے اٹھا کر دلوں کو جیت لیا۔
جنوبی افریقا میں کھیلے گئے فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے ٹرافی پر قبضہ جمالیا، بنگلادیش کی فتح سے اسٹیڈیم میں موجود بھارتی شائقین نے کچرا پھینک کر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد گراؤنڈ کا چکر لگایا تو بعض کھلاڑی میدان سے کوڑا کرکٹ اٹھانے لگے، یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلادیشی کھلاڑی فتح کا جشن منانے کے دوران میدان سے کچرا اٹھا کر باؤنڈری سے باہر پھینک رہے ہیں اور ان کے اس عمل پر وہاں موجود شائقین انہیں خوب داد درہے ہیں۔
آفیشل کرکٹ ورلڈکپ اکاؤنٹ نے “ٹرو چیمپئنز” کے ٹائٹل سے مذکورہ ویڈیو شیئر کر کے میدان کو صاف کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی پلیئرز کو “اسپورٹس مین اسپرٹ” قرار دیتے ہوئے ان کی خوب حوصلہ افزائی کی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ساڑھی کے رنگ پر اعتراض، دلہا کی ماں نے عین بارات میں رشتہ ختم کردیانئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں دلہا کے اہل خانہ نے دلہن کی ساڑھی کے رنگ اور کوالٹی کو جواز بنا کر شادی سے ہی انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک میں واقع گاؤں کے رہائشی لڑکا راگھو اور لڑکی سنگیتا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی کے اجلاس میں احسان اللہ احسان کے فرار کی بازگشت | Abb Takk News
مزید پڑھ »
چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کے بیٹوں کی مشکلات میں اضافہ - ایکسپریس اردوحسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دلانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی، نیب ذرائع
مزید پڑھ »
کراچی میں گیس میٹرز کو تالے لگا کر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم - ایکسپریس اردوگروہ سوئی گیس کا نمائندہ بن کر میٹرز پر تالے لگاتا ہے اور کھولنے کے عوض ہزاروں روپے وصول کرتا ہے
مزید پڑھ »
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیااسلام آباد : اوگرا نے فروری کے مہینے کے لئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا، سوئی نادرن کے سسٹم پر قیمت10.1975ڈالرایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کے مہینے کے لئے ایل این جی کی قیمت
مزید پڑھ »
ٹرمپ نے مواخذے میں گواہی دینے پر دو عہدیداران کو برطرف کردیا - ایکسپریس اردوامریکی صدر کا اپنے کیخلاف مواخذے کو اسمبلی کی کارروائی سے خارج کرنے کا مطالبہ
مزید پڑھ »