لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر مہذب رویے پر کرکٹر عمر اکمل کے واقعے پر ہارون رشید کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل، کامران اکمل اور سلمان بٹ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہو گئے تھے، تاہم کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان بیٹسمین عمر اکمل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران مبینہ طور پر عملے کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔
واضح رہے کہ کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمر اکمل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران مبینہ طور پر عملے کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ سابق کوچ مکی آرتھر اور پی سی بی حکام نے عمر اکمل کو فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر پانے پر 2017ء کی چیمپئینز ٹرافی سے چند روز قبل انگلینڈ سے وطن واپس بھیج دیا تھا۔
بعد میں انھوں نے میچ تو کھیلا لیکن کرکٹ بورڈ نے ان پر جرمانہ عائد کر دیا۔ یہ عمر اکمل کے کیرئیر میں پہلا موقع تھا جب انھیں ڈسپلن کے حوالے سے سزا دی گئی تھی۔بھارت میں منعقدہ 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران جب سابق کرکٹر اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی ٹیم کے ہوٹل جاکر تمام کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی تو عمراکمل نے حیران کن طور پر سب کے سامنے عمران خان سے یہ شکایت کردی کہ ٹیم منیجمنٹ انھیں بیٹنگ آرڈر میں اوپر کے نمبر پر نہیں کھلارہی...
عمراکمل پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین تھے لیکن اگلے دو ایونٹس میں وہ بری طرح ناکام رہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپریم کورٹ نے امل عمر ازخود نوٹس نمٹادیا | Abb Takk News
مزید پڑھ »
پولیس کوعلم ہی نہیں کہاں گولی چلانی ہے کہاں نہیں ،محکمہ بدنام ہونے پر کانسٹیبل کوکوئی فکر نہیں ہوتی،چیف جسٹس کے امل عمر ہلاکت سے متعلق ازخودنوٹس میں ریمارکساسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے امل عمر ہلاکت سے متعلق
مزید پڑھ »
نوجوانوں میں بلڈ پریشر میں اضافہ درمیانی عمر میں جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے: امریکی تحقیقنوجوانوں میں بلڈ پریشر میں اضافہ درمیانی عمر میں جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے: امریکی تحقیق US MedicalResearch BloodPressure
مزید پڑھ »
سجاد علی کا نیا گانا ’’بارش‘‘ مداحوں کو بھاگیا - ایکسپریس اردوویڈیو میں سجاد علی کی جوانی کا کردار ان کے بیٹے نے ادا کیا ہے
مزید پڑھ »
پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی وقار حسن انتقال کرگئے - ایکسپریس اردووقار حسن کے 21 ٹیسٹ میچز میں ایک ہزار 71 رنز میں وقار حسن کی ایک سینچری اور 6 نصف سنچریز شامل تھیں
مزید پڑھ »