طلاق کے افواہوں کے درمیان بچن خاندان اور ایشوریا رائے کی ایک ساتھ ویڈیو نے مداحوں کو خوش کردیا
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہوں کے درمیان تقریباً ایک سال بعد ایشوریا اور امیتابھ بچن ایک ساتھ دکھائی دیے، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
بچن خاندان نے آرادھیا بچن کے اسکول کی جانب سے منعقد کی جانے والی سالانہ تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی، جس میں امیتابھ بچن، ابھیشیک اور ایشوریا رائے کو ایک ساتھ اسکول میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ آرادھیا بچن دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں پڑھ رہی ہیں، اور اس اسکول کے سالانہ فنکشن کی کئی ویڈیوز اب تک سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔
اسکول کی سالانہ تقریب کے دوران ایشوریا رائے اور بگ بی کو تقریباً ایک سال میں پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، جس کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں امیتابھ بچن اور ایشوریہ رائے بات چیت کرتے ہوئے اسکول کی عمارت میں داخل ہورہے ہیں۔ جس کے بعد ایشوریا، ابھیشیک اور امیتابھ بچن اسکول انتظامیہ کے ایک کارکن سے ہنستے ہوئے بات کرنے کے بعد ایک ساتھ بیٹھ جاتے...
ایک اور ویڈیو میں تقریب کے ہال میں داخلے کے وقت ابھیشیک بچن کا ایشوریا رائے کے لیے حفاظتی انداز نے بھی مداحوں کے دل کو موہ لیا اور کمنٹس سیکشن میں مداحوں نے طلاق کی قیاس آرائیوں کے درمیان جوڑے کو ایک ساتھ دیکھ کر راحت اور خوشی کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور امیتابھ بچن کو 2023 میں ’’دی آرچیز‘‘ کے پریمیئر کے دوران آخری بار اکٹھے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد اداکارہ ایک سال بعد اپنے سسر کے ساتھ نظر آئی ہیں۔Dec 19, 2024 01:06 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا ' دھیروبھائی امبانی اسکول ' میں زیر تعلیمابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن 'دھیروبھائی امبانی اسکول' میں زیر تعلیم ہے۔
مزید پڑھ »
شادی کے 17 سال بعد دوسرے بچے کے سوال پر ابھیشیک نے کیا کہا؟ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے
مزید پڑھ »
ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے کی بطور ماں قربانیوں کی تعریف کیمشہور بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ ایشوریا رائے کی بطور ماں کی قربانیوں اور ذمہ داریوں کی تعریف کی ہے۔
مزید پڑھ »
ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی خبریں، امیتابھ بلآخر خاموشی توڑ کر پھٹ پڑےایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم اب کچھ عرصے سے دونوں شخصیات طلاق کی افواہوں کا نشانہ بنی ہوئی ہیں
مزید پڑھ »
بیٹے بہو کی طلاق کی خبریں، امیتابھ بچن نے ذومعنی پوسٹ شیئر کردیایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم اب کچھ عرصے سے دونوں میں طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں
مزید پڑھ »
امیتابھ بچن کا ابھیشیک اور ایشوریا کی طلاق کی افواہوں پر شاعرانہ ردعملشوجیت سرکار کی فلم میں ابھیشیک بچن کے ساتھ اہلیہ بامرو اور جیانت کرپلانی نے اہم کردار ادا کیے ہیں
مزید پڑھ »