23 دسمبر 1912 کو دِلی کے ریلوے سٹیشن پر وائسرائے اور گورنر جنرل لارڈ چارلس ہارڈنگ پر دھماکے کا واقعہ پیش آیا۔
23 دسمبر 1912 کو وائسرائے اور گورنر جنرل لارڈ چارلس ہارڈنگ اور اُن کی اہلیہ ونیفریڈ کا کلکتہ سے منتقلی کے بعد برطانوی ہندوستان کے نئے دارالحکومت دِلی میں داخلہ شاندار تھا۔ لیکن دِلی کے ریلوے سٹیشن پر شاہی ریاستوں کے حکمرانوں سے سلامی لے کر لال قلعے کی طرف جلوس کی شکل میں جاتے ہاتھی پر سوار وائسرائے ہارڈنگ کو اچانک بے چینی کا احساس ہوا۔ اُن کی یادداشتوں ’مائی انڈین ایئرز‘ سے پتا چلتا ہے کہ انھوں نے اس موقع پر اپنی اہلیہ ونیفریڈ سے کہا کہ ’میں کافی بُرا محسوس کر رہا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ کچھ
خوفناک ہونے والا ہے۔‘جوزف مکوید اپنی کتاب ’فیوجیٹو آف ایمپائر‘ میں لکھتے ہیں کہ سخت حفاظتی اقدامات میں ’یہ جلوس سٹیشن سے قلعے کے درمیان تقریباً آدھا فاصلہ طے کر چکا تھا۔ سڑک کے ساتھ ساتھ اور ملحقہ عمارتوں کی کھڑکیوں سے باہر لوگوں کا ہجوم تھا۔ شور ایسا تھا کہ کان پڑی آواز سُنائی نہیں دیتی تھی۔‘ ’جیسے ہی وہ ہاتھی جس پر ہارڈنگ اور اُن کی اہلیہ سوار تھے پنجاب نیشنل بینک کی عمارت کے سامنے سے گزرا، کوئی چیز دھب سے ہودے (ہاتھی پر سواری کے لیے رکھا جانے والا چبوترہ) کے پچھلے حصے سے ٹکرائی۔‘ بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیںوائسرائے ہارڈنگ کو پہلے تو یہ احساس نہیں ہوا کہ وہ زخمی ہوئے ہیں لیکن بعد میں انھوں نے محسوس کیا کہ ’جیسے کسی نے مجھے پیٹھ میں بہت زور سے کچھ مارا ہو، اور مجھ پر اُبلتا ہوا پانی ڈالا گیا ہو۔‘ ہارڈنگ کی کمر میں تقریباً چار انچ لمبے گہرے زخم سے اُن کے کندھے کا بلیڈ دکھائی دینے لگا تھا۔ گردن کے دائیں جانب ایک اور دائیں کولھے پر چار زخم آئے۔ ہودے کی چاندی کی پلیٹوں کی بدولت ہارڈنگ مہلک زخموں سے محفوظ رہے۔ مکوید لکھتے ہیں کہ دھماکے کی شدت سے وائسرائے کا ہیلمٹ گِر گیا، اور اگر وائسرائے ننگے سر ہوتے وہ دھماکے کی شدت سے تقریباً یقینی طور پر ہلاک ہو جاتے۔ اس واقعے میں ہارڈنگ اور اُن کی اہلیہ کو سایہ دیتا ایک خدمت گار فوری ہلاک ہو گیا۔ ایک ذاتی ملازم کے کان کے پردے پھٹ گئے، اُس کا سُرخ کوٹ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا اور اسے درجنوں معمولی زخم آئے
HISTORY LORDS CHARLIS HARDING INDIA BOMB BLAST DELHI
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پشپا 2: تین دن میں 621 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس، باکس آفس پر دھماکہفلم کی کی ہدایتکاری سکمار نے کی ہے اور اس میں الو ارجن، رشمیکا مندنا، اور فہد فاضل مرکزی کرداروں میں نظر آ رہے ہیں
مزید پڑھ »
'پشپا 2: دی رول' سب سے بڑی اوپننگ دینے والی بھارتی فلم بن گئیالو ارجن کی طویل انتظار کے بعد ریلیز ہونے والی فلم پشپا 2: دی رول نے باکس آفس پر دھماکہ خیز انٹری دی ہے
مزید پڑھ »
غزہ، اسپتال خالی کرنے کے اسرائیلی حکم پر عمل ناممکن ہے، طبی ماہریناسپتال کے قریب ایندھن کے ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا تو بڑے پیمانے پر دھماکہ اور جانی نقصان ہو سکتا ہے
مزید پڑھ »
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کے انکار کے بعد بھارتی براڈ کاسٹر کی آئی سی سی کو وارننگبھارت پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنزٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کروانے پر بضد ہے
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی سیاستدان ہی اپنے حکومت کے دوغلے پن پر ناراضمودی حکومت پر کھیل میں سیاست کو ملانے پر بھڑک اُٹھے
مزید پڑھ »
انور مقصود اغوا ہوگئے؟ سوشل میڈیا پر افواہیںسوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں جس پر فنکار تشویش میں مبتلا ہیں
مزید پڑھ »