فیصل آباد میں فضائی آلودگی میں مزید اضافہ کے بعد محکمہ ماحولیات نے دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور ملوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا
فیصل آباد میں فضائی آلودگی میں مزید اضافہ کے بعد محکمہ ماحولیات نے دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور ملوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔
پنجاب حکومت اسموگ پر قابو پانے میں تاحال ناکام نظر آرہی ہے۔ فیصل آباد میں فضائی آلودگی خطرناک حدتک پہنچنے کے بعد محکمہ ماحولیات نے پہلے بھٹے بند کروائے اور اب دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور ملز کےخلاف کریک ڈاون شروع کردیا ہے۔ غیر میعاری ایدھن اور انورٹر کے بغیر چلنے والے یونٹس 20 دسمبر تک بند رکھنے کے احکامات دے دیے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات فرحت عباس کموکا نے کہا ہے کہ نارمل ایئر پلیوشن انڈکس 150 تک ہوتا ہے اور اس سے بڑھ جائے تو وہ خطرناک ہے۔ فیصل آباد ابھی تک ڈینجر زون میں ہے۔ اسی لیے دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو بند کروایا جارہا ہے۔ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے باعث شہری بھی پریشان ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تمام فیکٹریاں شہری حدود سے باہر ہونی چاہیں۔ ہمیں سانس کی بیماریاں ہورہی ہیں۔ آئے روز بچے بیمار ہو رہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
محبت کا پیغام پھیلانے والے پاکستانی لوک گلوکارمحبت کا پیغام پھیلانے والے پاکستانی لوک گلوکار تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
دفتروں میں دوستوں کی پراکسی لگانے والے خبردار، حرمت کا فتویٰ آ گیادفتروں میں دوستوں کی پراکسی لگانے والے خبردار، حرمت کا فتویٰ آ گیا Offices SaudiArabia AttendenceProxies
مزید پڑھ »
ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ | Abb Takk News
مزید پڑھ »