دہائیوں سے دروازہ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والا ایک بڑا پتھر خزانے کا ٹکڑا ثابت ہوا۔
ایسا ہی حیرت انگیز واقعہ یورپی ملک رومانیہ میں سامنے آیا جہاں دہائیوں سے دروازہ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والا ایک بڑا پتھر خزانہ ثابت ہوا۔
یہ ساڑھے 3 کلو گرام وزنی پتھر جنوب مشرقی رومانیہ میں ایک خاتون نے ایک چشمے کی تہہ میں دریافت کیا اور گھر لاکر اسے استعمال کرنے لگی۔ مقامی میڈیا کے مطابق خاتون کا دریافت کردہ پتھر دنیا میں موجود عنبر کے چند بڑے ٹکڑوں میں سے ایک ثابت ہوا۔یہ عنبر حقیقت میں کروڑوں سال پہلے کسی درخت سے نکلنے والی رال ہے جو وقت کے ساتھ سخت شکل اختیار کرکے محفوظ ہوگیا۔
رومانیہ کے ایک گاؤں Colti میں کافی اس طرح کے قیمتی پتھر دریافت ہوئے ہیں اور وہ خاتون بھی اسی گاؤں کی رہائشی تھی۔ خاتون کی جانب سے پتھر کو اس طرح عام کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا کہ ایک بار وہاں آنے والے چوروں نے بھی اسے بیکار سمجھ کر چھوڑ دیا۔اسے ایک چشمے سے نکالا گیا تھا / فوٹو بشکریہ Buzau میوزیمجب اسے معلوم ہوا کہ یہ لاکھوں سال پرانا عنبر ہے تو اس نے اسے مقامی حکام کو فروخت کر دیا۔مقامی میوزیم کے ماہرین نے بتایا کہ یہ دریافت سائنسی اور تاریخی دونوں لحاظ سے بہت اہم ہے۔مزید خبریں :
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پراسرار 'جہنم کا دروازہ' کیسے وجود میں آیا اور یہ کب تک بھڑکتا رہے گا؟اس گڑھے کی تہہ اور دیواروں سے خارج ہونے والی گیس اس آگ کو دہائیوں کو روشن رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھ »
اسٹیرائیڈز لینے والے افراد میں ذیابیطس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہےگلوکوکورٹیکوائڈز کے ساتھ علاج کیے جانے والے مریضوں میں ذیابیطس کی بیماری عام ہے
مزید پڑھ »
4000 سال پُرانی ٹیبلٹس پر لکھی پُراسرار تحریروں کا معمہ حلڈی کوڈ کی جانے والی 4000 سال پرانی تحریروں میں تباہی کی پیشگوئی کی گئی تھی
مزید پڑھ »
ملک میں ناراضگی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں: اسحاق ڈارمل کر عہد کریں ہم نے سازش کا حصہ نہیں بننا،ناراضگیوں کو چھوڑ کر پاکستان کو آگے لےکر جانے کی ضرورت ہے: نائب وزیراعظم کا یوم آزادی کی تقریب سے خطاب
مزید پڑھ »
سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلانیووراج سنگھ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کا اعلان معروف میوزک کمپنی اور پروڈکشن ہاؤس 'ٹی سیریز' کی جانب سے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
شردھا نے انسٹاگرام فالوورز کی ریس میں مودی کو پیچھے چھوڑ دیاانسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی بھارتی شخصیت کا اعزاز کرکٹر ویرات کوہلی کے پاس ہے جن کے فالوورز کی تعداد 270 ملین سے زائد ہے۔
مزید پڑھ »