بلوچ نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ جو غلطی میں نے کی وہ آپ نہ کریں، یہ بربادی کار استہ ہے، عدیلہ بلوچ
دہشتگرد بلیک میل کرکے بلوچ خواتین کو ورغلاتے ہیں، گرفتار خودکش حملہ آور عدیلہ بلوچقانون نافذ کرنے والے اداروں نے تربت سے خاتون خودکش حملہ آور عدیلہ بلوچ کو گرفتار کیا ہے تربت سے گرفتار خودکش حملہ آور عدیلہ بلوچ نے کہا ہے کہ دہشتگرد بلیک میل کرکے بلوچ خواتین کو ورغلاتے ہیں، جس کی میں چشم دید گواہ ہوں۔
عدیلہ بلوچ نے کہا کہ مجھے ایسے بہکایا گیا کہ میں خود کش حملہ کرنے کے لیے تیار ہو گئی۔ میں نے یہ بھی نہیں سوچا کہ میرے خودکش حملے کرنے سے کتنے معصوم اور بے گناہ لوگوں کی جان چلی جائے گی۔ مجھے دہشتگردوں کی جانب سے ایک نئی اور خوشگوار زندگی کے سبز باغ دکھائے گئے۔ عدیلہ بلوچ نے کہا کہدہشتگردوں کی جانب سے یہ تاثر دینا کہ بلوچ خواتین اپنی مرضی سے خود کش حملہ کرتی ہیں سراسر جھوٹ ہے۔ دہشتگرد بلیک میل کرکے بلوچ خواتین کو ورغلاتے ہیں جس کی میں چشم دید گواہ ہوں۔ مجھے اپنے غلط راستے پر چلنے کا احساس تک نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے، جس میں انہوں نے ضلع کیچ کے شہر تربت سے خاتون خودکش حملہ آور کو گرفتار کیا ہے، جس کی شناخت عدیلہ بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدیلہ بلوچ گرفتاری کے وقت تربت ٹیچنگ اسپتال میں نرس کے طور پر کام کررہی تھی۔ عدیلہ بلوچ کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک محنت اور فعال انٹیلی جنس کا ثبوت ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یورپی یونین میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ سیکریٹری خارجہ امور تعیناتآمنہ بلوچ 11 ستمبر 2024 کو اپنا عہدہ سنبھال لیں گی، نوٹیفکیشن
مزید پڑھ »
مٹھی بھر دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں، وزیراعلی بلوچستاننام نہاد بلوچیت کے نام پر بلوچ روایات کو پامال کیا گیا، میر سرفراز بگٹی
مزید پڑھ »
مٹھی بھر دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں، وزیراعلی بلوچستاننام نہاد بلوچیت کے نام پر بلوچ روایات کو پامال کیا گیا، میر سرفراز بگٹی
مزید پڑھ »
کارروائیاں کرنیوالے ناراض بلوچ نہیں دہشتگرد ہیں، کسی گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستانیہ دہشتگرد سافٹ ٹارگٹ ڈھونڈتے ہیں، مذاکرات کا حامی ہوں، کیا معصوم مزدوروں کو قتل کرنیوالوں سے مذاکرات کریں؟ نوجوان گمراہ نہ ہوں، آئیں ریاست کی مدد کریں: سرفراز بگٹی
مزید پڑھ »
’روانگی سے قبل انجکشن لگائے گئے‘، گرفتار خارجی خودکش بمبار کا بیان سامنے آگیاگاؤں طورطم کے مدرسے میں مولوی صبغت اللہ کےساتھ فاروق اور ذاکر خودکش بم دھماکوں کی تربیت دیتے ہیں: دہشتگرد کا بیان
مزید پڑھ »
افہام و تفہیم کیلئے بنی میثاقِ پارلیمنٹ کمیٹی کی پہلی ہی بیٹھک جھگڑے کی نذرتحریک انصاف کو اپنے ماضی پر کوئی شرمندگی نہیں، یہ ہمیں بلیک میل کررہے ہیں: خواجہ آصف
مزید پڑھ »