بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز کچھ خاص اچھا نہیں رہا ہے اور میچ کے ابتدائی دو اوور میں ہی مہمان ٹیم کے دو کھلاڑی آوٹ ہو گئے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز کچھ خاص اچھا نہیں رہا ہے اور میچ کے پہلے اوور میں ہی مہمان ٹیم کے اوپنر سیف حسن، شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔Getty Images اس وقت کریز پر مومن الحق اور نجم الحسین موجود ہیں۔ اب سے کچھ دیر قبل دو وکٹوں کے نقصان پر بنگلہ دیش کا مجموعی سکور 15 تھا۔پاکستان نے اپنی ٹیم یں سری لنکا کے خلاف گذشتہ میچ کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم کے اہم بلے باز مشفق الرحیم نے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بنگلہ دیش کی ٹیم تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسن، مومن الحق، محمد مٹھن، محمد اللہ،لٹن داس، تاج السلام، روبل حسین، ابو جاید اور عبادت حسین پر مشتمل ہے جبکہ پاکستانی ٹیم میں شان مسعود، عابد علی، اظہر علی ، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین آفریدی اور نسم شاہ پر مشتمل ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ :پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاریپاکستانی بولروں کی عمدہ بولنگ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates PAKvBAN
مزید پڑھ »
پہلا ٹیسٹ میچ: پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »
بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی،بنگلہ دیش
مزید پڑھ »
بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی | Abb Takk News
مزید پڑھ »
بنگلہ دیش کی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »