پولیس نے راولپنڈی کے علاقے سید کسراں میں 17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے. مقدمہ قتل، جرم کوخھپانے اور شہادت ضائع کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے. مقدمے کے متن کے مطابق طالبہ کو اسکے ہونے والے سسر نے جو رشتے میں چچا بھی لگتا ہے، غیرت کے نام پر قتل کیا. پولیس نے رپورٹ درج کرکے طالبہ کی والدہ عظمی بتول، والد نعیم رضا اور سگے چچا وسیم رضا کو طلب کرکے تحقیقات کیں۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے سید کسراں میں 17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کے قتل کا مقدمہ طالبہ کی والدہ، والد اور چچا کے بیانات قلم بند کرکے درج کرلیا گیا۔ مقدمہ قتل ،جرم کوخھپانے و شہادت ضائع کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق طالبہ کو اسکے ہونے والے سسر نےجو رشتے میں چچا بھی لگتا ہےغیرت کے نام پر قتل کیا۔ طالبہ کہ پراسرار موت اور اچانک تدفین کے معاملے پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے اس کی والدہ عظمی بتول ،والد نعیم رضا اور سگے چچا وسیم رضا کو طلب کرکے تحقیقات کیں۔ طالبہ کی والدہ عظمی بتول نے ہوش روبا انکشاف کیا کہ بیٹی مسماتہ نعلین زہرا فرسٹ کی طالبہ تھی اور اس کی منگنی چچا وسیم رضا کے بیٹے عون کے ساتھ ہوئی تھی۔ ہم سب اور دیور وسیم رضا ایک ہی حویلی میں رہتے تھے۔
3 فروری کو بیٹی گھر سے غائب ہوئی تو شوہر اور دیور وسیم رضا اس کو تلاش کرنے گئے۔ جرگے سے شب ایک بجے بیٹی کو واپس لے کر گھر پہنچے۔ دیور جو لڑکی کا چچا ہے بیٹی کو لے کر کمرے میں چلا گیا۔ صبح بیٹی بستر سے نہ اٹھی جو فوت ہوچکی تھی جس کی تدفین کردی گئی۔ بیٹی کی ناگہانی موت پر گھر میں شور کیا تو دیور وسیم رضا نے میرے شوہر کی موجودگی میں بتایا کہ ہم عزت دار لوگ ہیں۔
مسماتہ نعلین زہرا جو ملنگوں کے لڑکے شیر عباس عرف شیر کے ساتھ بھاگ گی تھی رنج کی وجہ سے اس کو گندم میں رکھنے والے گولیاں کھلا کر قتل کردیا ہے۔ طالبہ کے والد نعیم رضا نے بھی واقعہ کی تصدیق کی۔ وسیم رضا نے بھی تحریری بیان میں بتھیجی نعلین زہرا کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔Feb 11, 2025 01:25 AMہفتے تک یرغمالی رہا نہ کیے تو جنگ بندی ختم اور صرف تباہی ہوگی؛ ٹرمپ کی حماس کو آخری مہلتراولپنڈی: گھریلو تشدد کا شکار 12 سالہ ملازمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیکراچی میں ڈمپرز اور...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور میں غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ 14 سال بعد درجپہلی بیوی صوفیہ کو اس کے والد اور چچا نے قتل کر کے لاش نہر میں بہا دی، شوہر کا الزام
مزید پڑھ »
سید کسراں میں غیرت نام پر 17 سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیاسید کسراں میں واقعہ میں 17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کو غیرت کے نام پر مبینہ طور پر قتل کر کے قبر میں دفن کر دیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تھانہ جاتلی میں تعینات ڈیٹکٹیو فٹ کانسٹیبل نے رپورٹ کیا کہ 17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ مسماتہ (ن ) 3 فروری کو شب 8 بجے گھر سے اچانک غائب ہوئی۔ گھر میں پتا چلنے پر والد اور چچا طالبہ کی تلاش میں نکلے، سید اڈہ پہنچے توانھیں طالبہ مل گی جس کو وہ گھر لے گیے، بعدازاں اگلے دن طالبہ کی موت کی خبر علاقے میں پھیل گی کہ طالبہ کو دن کے وقت علاقے کے قبرستان میں دفنا بھی دیا گیا۔ شبہ ہے کہ بچی کو اہل خانہ میں کسی نے غیرت کے نام پر مبینہ طور زہر دے کر یا دم گھونٹ کر قتل کردیا اور جرم چھپانے کے لیے تدفین بھی کردی ہے، لہٰذا قانون کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں پھیلی اطلاعات و ڈی ایف سی کی رپورٹ پر 174 ض ف کے تحت روزنامچہ رپورٹ درج کی لی گئی ہے اور مزید تفتیش دریافت کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق چھان بین کرکے حالات واقعات کی روشنی میں عدالت سے قبر کشائی اور پوسٹمارٹم کے لیے رجوع کیا جائے گا۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ واقعہ کہ اطلاع ملی اس کی تصدیق کررہے ہیں، صبح قبرکشائی اور پوسٹمارٹم کے لیے عدالت میں درخواست دیں گے، پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال واضح ہوگی ، جو بھی رپورٹ آئی اس کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھ »
12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشددپولیس راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں کم سن 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشدد کیا گیا، بچی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔
مزید پڑھ »
ملیر میں غیرت کے نام پر قتل: لڑکی اور لڑکے جاں بحقشہر قائد کے علاقے ملیر رفاع عام سوسائٹی میں فائرنگ سے ایک لڑکی اور ایک لڑکا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے مقتولہ کی والد کو گرفتار کر کے اس واقعے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے.
مزید پڑھ »
ملیر میں غیرت کے نام پر ایک لڑکی اور ایک لڑکے کو قتلشہر قائد کے علاقے ملیر رفاع عام سوسائٹی میں ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس واقعے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے اور مقتولہ کی والد کو گرفتار کرلیا ہے۔
مزید پڑھ »
بھائیوں اور چچا نے لڑکی کو قتل کرکے چھپایا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیاپنجاب کے شہر جہلم میں بھائیوں نے سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے والی اپنی 20 سالہ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ جہلم پولیس کے مطابق لڑکی کو ان کے اہل خانہ نے خود کشی قرار دیا تاہم پولیس نے شواہد کی بنیاد پر قتل قرار دیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ جائے وقوع سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے گئے اور پولیس کی مدعیت میں ہی لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں مقتولہ کے دو بھائیوں اور چچا کو نامزد کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »