لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ زمبابوے کیخلاف سیریز میں پاکستان انگلش تجربے
سے فائدہ اٹھائے گا جبکہ بائیو سیکیور ماحول یقینی بناتے ہوئے اکتوبر میں میزبانی کیلئے بہت زیادہ پرامید ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برٹش ایشین ٹرسٹ کے ویبی نار میں وسیم خان نے بتایا کہ مجوزہ شیڈول کے مطابق تین ٹی 20اور اتنے ہی ایک روزہ میچز کیلئے زمبابوے کی ٹیم اکتوبر کے وسط میں پاکستان پہنچے گی، ٹور نومبر میں شیڈول تھا مگر 14 روزہ قرنطینہ کے پیش نظر مہمان کرکٹرز کو قبل از وقت بلایا جائے گا، سیریز کا آغاز نومبر کے پہلے ہفتے میں کریں گے، ہم پرامید ہیں کہ زمبابوین ٹیم پاکستان کے میدانوں کی رونقیں بڑھائے گی۔چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ زمبابوین ٹیم کے دورے کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ شروع کرانے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے،...
یاد رہے کہ زمبابوین بورڈ دورہ پاکستان کیلئے اپنی حکومت کی جانب سے اجازت کا منتظر ہے اور وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سپر لیگ سیزن 5کے باقی میچز رواں سال ہی کرانے کیلئے پرعزم ہیں اور3 روزہ ونڈو تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے مفروضوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالات بہت بہتر ہو چکے، رواں سال پی ایس ایل کے دوران 37 غیر ملکی کرکٹرز مختلف ٹیموں میں شامل تھے،میں دنیا سے کہوں گا کہ کھلاڑیوں سے پوچھیں کہ ان کا پاکستان میں قیام کا تجربہ کیسا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سب کچھ رکا ہوا تھا، ایسے میں کرکٹ کی واپسی بھی اہم تھی، ٹیم کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، جب 10 پلیئرز کے ٹیسٹ مثبت آئے تو کافی دباﺅ بھی پیدا ہو گیا، بہرحال فیصلہ درست ثابت ہوا اور ہم...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
زمبابوے ٹیم اکتوبر میں پاکستان آئے گی، وسیم خانپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کیلئے زمبابوے کی ٹیم اکتوبر کے وسط میں پاکستان پہنچے گی۔
مزید پڑھ »
پاکستان میں 24گھنٹوں میں کورونا سے مزید10اموات 586نئے کیس رپورٹاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں24گھنٹوں میں کورونا سے مزید10اموات ریکارڈ کی گئیں جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد6 ہزار231ہو گئی۔
مزید پڑھ »
وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا پختہ عزم ظاہر کیاوزیرخارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا پختہ عزم ظاہر کیا Read News SMQureshiPTI MoIB_Official ForeignOfficePk Pakistan
مزید پڑھ »
منی لانڈرنگ کے الزام پر پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا: شہزاد اکبروزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ 12 کروڑ کے صوبے کا سربراہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہو تو ملک گرے لسٹ میں جائے گا، منی لانڈرنگ کے الزام پر پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا۔
مزید پڑھ »
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ:انگلینڈکے583رنزکےجواب میں پاکستان کے 3 بلے باز آؤٹ - Sports - Aaj.tv
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید10 ہلاکتیں، 630 نئے کیسز رپورٹ - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »