رواں سال کے 7 ماہ میں ٹیکس ریونیو 17 فیصد مزید بڑھ گیا مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال کے 7 ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 17 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آر رواں سال کے اختتام تک ریونیو ہدف کے قریب تر ہوگا۔
ایف بی آر کے ترجمان کی جانب سے رواں سال کے 7 ماہ کی رپورٹ جاری کی گئی, جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 2407 ارب روپے ٹیکس کی وصولی کی گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد زیادہ ہے۔ ایف بی آر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران اندرونی ٹیکسزمیں27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پچھلےمالی سال میں1066 ارب روپے اندورنی ٹیکس کی مد میں حاصل ہوئے جبکہ امسال 1341ارب روپے کے اندرونی ٹیکسزحاصل ہوئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ معاشی اقدامات اور ادارے کی کاوشوں سے سال ایف بی آر رواں سال مقررہ ہدف کے قریب تر پہنچ جائے گا۔ یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے رواں مالی سال 2020-2019 کے لیے 70 کھرب 22 ارب روپے کا بجٹ مقرر کیا ۔ جس میں سے ٹیکس وصولی کا ہدف 550 ارب روپے مختص کیا گیا، اس ضمن میں ملکی معیشت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت ایف بی آر کی جانب سے مختلف اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکی صدر رواں ماہ بھارت جائیں گےامریکی صدر رواں ماہ بھارت جائیں گے DonaldTrump India Visit NextMonth POTUS realDonaldTrump DonaldJTrumpJr PMOIndia
مزید پڑھ »
قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم راولپنڈی کے کراؤڈ کے معترف
مزید پڑھ »
مقتولین کے جنازوں کے 20 قافلے، حوثیوں کے جانی نقصان کا واضح ثبوتیمن میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو حالیہ ایام میں مشرقی صنعاء میں نھم،
مزید پڑھ »
ایف بی آر نے رواں مالی سال کے سات ماہ میں 2407 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا | Abb Takk News
مزید پڑھ »
والدین کی غفلت، 7 ماہ کا بچہ چوہوں کے کاٹنے سے جاں بحقچنیوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں 7 ماہ کا بچہ چوہوں کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں والدین کی غفلت کے سبب 7 ماہ کا بچہ علی شان چوہوں کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔کمسن بچے علی شان کو والدین فیڈر سے دودھ پ
مزید پڑھ »
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے 2جاسوس پکڑے گئے، کتنی سال قید کی سزاہوئی؟ جانئےتہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کیلئے کام کرنے والے
مزید پڑھ »