اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مئی کی ترسیلات زر کی تفصیلات کے مطابق ورکرز ترسیلات کا حجم مئی 2023 میں 2.10 ارب ڈالر رہا
مئی کے مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں 4 فیصد کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مئی میں ترسیلات اپریل کے مقابلے 4 فیصد کم رہیں، مئی کی ترسیلات گئے برس مئی سے 12.8 فیصد کم رہیں۔رواں مالی سال کے 11ماہ میں ورکرز ترسیلات زر 24.83 ارب ڈالر رہیں، 11ماہ کی ترسیلات پچھلےمالی سال کے 11 ماہ کے مقابلے میں 3.65 ارب ڈالر کم ہیں۔
بینک دولتِ پاکستان کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال سب سے زیادہ 5.92 ارب ڈالر پاکستان بھیجے جبکہ متحدہ عرب امارات سے 4.32 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔ رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ ترسیلات زر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بھیجے جس کی مالیت 3.71 ارب ڈالر رہی جبکہ امریکا سے پاکستانیوں نے 2.8 ارب ڈالر وطن بھیجے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مدھیہ پردیش: 14 سال پہلے ہونے والے تیسرے بچے کی پیدائش پر خاتون ٹیچر نوکری سے اب فارغ - BBC News اردورحمت بانو منصوری کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش سال 2009 میں ہوئی تھی تاہم 2020 میں شکایت کی گئی اور انھیں رواں ماہ عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
مزید پڑھ »
آئندہ مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ 4 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے، گورنر سٹیٹ بینکاسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں جاری کھاتوں کا خسارہ 4 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھ »
ماہ نور بلوچ کا شوہر ہونے کا دعویٰ کرنیوالا شخص کون تھا؟کچھ روز قبل ماہ نور بلوچ نے عرصہ دراز کے بعد کسی پروگرام میں شرکت کی، وہ جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں شریک ہوئیں
مزید پڑھ »
تھرپارکر: پسند کی شادی نہ ہونے پر پریمی جوڑے کی اجتماعی خودکشیتھرپارکر: پسند کی شادی نہ ہونے پر پریمی جوڑے نے اجتماعی خودکشی کرلی، تھر میں رواں سال 55 خودکشیاں رپورٹ ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھ »
گذشتہ مالی سال ٹیکس دہندگان کو 2239 ارب روپے کی چھوٹ دیے جانے کا انکشاف - ایکسپریس اردوایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں 423.89 ارب، سیلز ٹیکس کی مد میں 1294 ارب روپے کی چھوٹ دی، رپورٹ
مزید پڑھ »