'ریمانڈ لینا انسانیت کے برعکس، میرشکیل الرحمٰن کی کو ضمانت پر رہا کیا جائے' حکومتی اتحادی چودھری شجاعت حسین بھی بول پڑے
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کل کابینہ کی میٹنگ میں میر شکیل الرحمٰن پر لگائے گئے الزامات اور ان کے ادارے کی پاکستان کیلئے خدمات ایک ترازو میں رکھی جائیں پھر کابینہ فیصلہ کرے تو یقینا ان کے ادارے کی خدمات کا پلہ بھاری ہوگا۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ان کی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر جبکہ ایک طرف جنگ، دی نیوز اور جیو عوام کو
خبروں سے آگاہ اور موجودہ سنگین صورتحال میں عوام کی رہنمائی بھی کر رہے ہیں تو دوسری طرف میر شکیل الرحمن کا جسمانی ریمانڈ لیا جانا انسانیت کے برعکس ہے۔چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ جنگ گروپ کے روزنامہ جنگ، دی نیوز اور جیو میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کے باوجود پوری ذمہ داری سے دنیا بھر میں خبریں پہنچا رہے ہیں جو کہ ان کی اور ان کے والد میر خلیل الرحمن کی ملک سے وفاداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
زلفی بخاری کے خلاف کوروناوائرس کے پھیلاؤکی تحقیقات کی درخواست مسترد - ایکسپریس اردواس وقت اتفاق اور اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ نے تمام عدالتوں کے قیدیوں کی رہائی کے فیصلے معطل کردیئےعدالت نے ہائیکورٹس اورصوبائی حکومتوں کوقیدیوں کو رہا کرنے کے مزید احکامات سے روک دیا تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
کورونا پھیلاؤ کے معاملے پر حکومتی نااہلی پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد
مزید پڑھ »
جہیز کے سامان کی واپسی کے اصول وضع کردیئے گئےلاہور :لاہور ہائی کورٹ نے جہیز ک سامان کی واپسی کےکیسز میں اصول وضع کردئیے، جس میں کہا گیا جہیز کا سامان جلدی واپسی پر لڑکی دوسری شادی میں استعمال کرسکتی ہے
مزید پڑھ »