امریکی وائلڈ لائف حکام نے زرافے کی نسل کو خطرے میں پڑنے کی وجہ سے وفاقی تحفظ کے تحت لے لیا ہے۔
امریکی وائلڈ لائف حکام نے زرافے کی نسل کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو ایس فش اینڈ وائلڈ لائف سروس نے بتایا کہ زرافے کی آبادی خطرناک شرح سے کم ہو رہی ہے، جس کیلئے انہوں نے زرافے کی کئی نسلوں کو بچانے کیلئے تجویز پیش کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ افریقا سے تعلق رکھنے والے زرافے کو خطرے سے دوچار ہونے والی نسل کے ایکٹ کے تحت وفاقی تحفظ حاصل کیا جائے گا۔امریکی وائلڈ لائف حکام نے بتایا کہ رہائش گاہ میں کمی، غیر قانونی شکار، شہری آبادکاری اور
موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی خشک سالی زرافے کی نسل کو معدومیت کی جانب لے جا رہی ہے۔ دبنگ زرافے نے شیروں کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کردیااس حوالے سے یو ایس فش اینڈ وائلڈ لائف سروس کی ڈائریکٹر مارتھا ولیمز نے ایک بیان میں کہا کہ زرافے کے لیے وفاقی تحفظات ایک کمزور نسل کے تحفظ، حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے، ماحولیاتی نظام کی صحت کو سپورٹ کرنے، جنگلی حیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے اور پائیدار معاشی طریقوں کو فروغ دینے میں مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سے زرافے کی نسل کو تحفظ مل سکے گا جبکہ یہ عمل اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ امریکا ان کے زوال میں مزید تعاون نہ کرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2018 کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا زرافے کے اعضا اور مصنوعات کے لیے ایک اہم مارکیٹ بن گیا ہے، امریکی شکاری زرافوں کو مارنے اور جسم کے اعضا واپس لانے کے لیے افریقا کا رخ کرتے ہیں
زرافے خطرہ تحفظ امریکہ حیاتیاتی تنوع
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹک ٹاک اور پی ٹی اے کی جانب سے یوتھ سیفٹی سمٹ پاکستان کا انعقاداجلاس میں آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل خواندگی کے فروغ کےلیے اقدامات کو اجاگر کیا گیا
مزید پڑھ »
بادشاہ اور ڈیویڈو کا تاریخی اشتراک، بھارتی اور افریقی میوزک کا نیا رنگ دیکھنے کو ملے گایہ تاریخی تعاون ہندوستانی اور افریقی موسیقی کے بھرپور رنگوں کو ملا کر ایک لازوال میوزک تجربہ پیش کرنے والا ہے
مزید پڑھ »
’سلمان بے قصور ہے‘ سلیم خان کے بیان پر بشنوئی کمیونٹی کا سڑکوں پر احتجاج، اداکار کا پتلا نذرآتشسلیم خان نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ سلمان خان بے قصور ہے، وہ کبھی کسی جانور کو تکلیف نہیں پہنچا سکتا
مزید پڑھ »
کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگوں کو ختم کروں گا: ٹرمپ کا دوسری بار امریکی صدر بننے کے بعد خطابامریکا کو محفوظ،مضبوط اور خوشحال بناؤں گا،امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، امریکا میں سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے: فلوریڈا میں خطاب
مزید پڑھ »
پاکستان میں کام کرنے والے چینی ہمارے قومی مہمان ہیں، احسن اقبالپاکستان میں موجود چینی شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین زمہ داری ہے، وفاقی وزیر
مزید پڑھ »
ہماری ٹیم میں کمزوریاں ہیں، جب جیتتے ہیں تب بھی اپنی غلطیوں کو دیکھتے ہیں: رضوانپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج برسبین میں کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔
مزید پڑھ »