زرعی شعبے پر سالانہ 6 لاکھ روپے آمدن تک کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا، قانون سازی سے متعلق رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش
پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، پاکستان نے آئی ایم ایف کی سخت شرط پر عمل درآمد سے متعلق مشن کو آگاہ کر دیا۔
زرعی انکم ٹیکس سے متعلق تاریخ ساز قانون سازی کی رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کر دی گئی، زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح کو کارپوریٹ سیکٹر کے مساوی کر دیا گیا۔ چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس سے متعلق قانون سازی مکمل کی اور چاروں صوبوں میں زرعی انکم ٹیکس کی شرح بھی مساوانہ مقرر کی گئی۔ قانون سازی کے مطابق آئی ایم ایف کو ٹیکس کی شرح سے بھی آگاہ کر دیا گیا۔زرعی شعبے پر سالانہ 6 لاکھ روپے آمدن تک کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا جبکہ سالانہ 6 سے 12 لاکھ تک زرعی آمدن پر 15فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔
سالانہ 12 سے 16 لاکھ روپے تک کی زرعی آمدن پر 90 ہزار فکس ٹیکس عائد ہوگا، سالانہ 12 سے 16 لاکھ روپے کے سلیب میں 12لاکھ سے زائد آمدن پر 20 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، سالانہ 16 سے 32 لاکھ آمدنی پر 1 ایک لاکھ 70 ہزار فکسڈ ٹیکس عائد ہوگا اور سالانہ 16 سے 32 لاکھ روپے کے سلیب میں 16 لاکھ سے زائد آمدن پر 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔
اسی طرح، سالانہ 32 سے 56 لاکھ تک آمدنی پر 6لاکھ 50ہزار روپے فکس ٹیکس عائد ہوگا جبکہ سالانہ 32 سے 56 لاکھ روپے کے سلیب میں 32لاکھ سے زائد آمدن پر 40فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ سالانہ 56 لاکھ روپے تک زرعی آمدنی پر 16 لاکھ 10ہزار روپے ٹیکس عائد ہوگا اور سالانہ 56 لاکھ کی سلیب میں 56 لاکھ سے زائد آمدن پر 45فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔Mar 09, 2025 11:30 PMاسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے پر صنعت کار مایوسپنجاب؛ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کا مرتکب افسر گرفتارنیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ سے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 منظوربینکوں کے منافع پر ٹیکس کی شرح کو 42 فیصد کر دیا گیا ہے، وزیر خزانہ
مزید پڑھ »
قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی گئیسی ڈی این ایس نے نئی شرح کا اطلاق 25 فروری سے کر دیا ہے
مزید پڑھ »
تلخ کلامی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرینی صدر کو وائٹ ہاؤس سے چلتا کر دیااس تند و تیز گفتگو کے بعد دونوں صدور کی مشترکہ کانفرنس اور معاہدے پر دستخط کی تقریب منسوخ کر دی گئی
مزید پڑھ »
چیمپیئنز ٹرافی کی آمدن پر کوئی انکم ٹیکس نہیں، شہباز رانااقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی سی سی معاہدے کے تحت ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی
مزید پڑھ »
احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار، دلہن کون ہے؟احمد علی اکبر کی شادی کی خبروں کی تصدیق کر دی گئی ہے
مزید پڑھ »
برفباری کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند، مری میں سیاحوں کی داخلہ پر پابندیپاکستان کے شمالی علاقوں میں جاری برفباری نے تعلیمی سرگرمیوں کو سخت متاثر کیا ہے، جبکہ مری میں سیاحوں کی داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھ »