زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

경제 خبریں

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
ZARMABADLADOLARMARKETS
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 7 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 42%
  • Publisher: 53%

بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی، شروع ہونے والی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی مارکیٹ ٹریژری بلوں سے انخلا جیسے عوامل نے جمعہ کو ایک بار پھر زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی کی وجہ بننے کا باعث بنے۔

بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 27کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی، افراط زر کی شرح میں کمی کے تناسب سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی سے جنوری میں غیرملکیوں کی مارکیٹ ٹریژری بلوں سے 3کروڑ 85لاکھ ڈالر کے سرمائے کے انخلا جیسے عوامل کے باعث جمعہ کو ایک بار پھر زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی دیکھی گئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 17پیسے کی کمی سے 278روپے 55پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس سپلائی بہتر ہونے سے زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے ڈالر نے یوٹرن لیتے ہوئے پیش قدمی شروع کی۔ ایک موقع پر ڈالر کی قدر 12پیسے کے اضافے سے 278 روپے 90 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں اس کی ڈیمانڈ گھٹنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کے محدود اضافے سے 278روپے 75پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 08پیسے کے اضافے سے 281روپے21پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے عالمی بینک کی پاکستان کے ساتھ شراکت داری فریم ورک کے تحت 10سال میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان، حکومت کی جانب سے مختلف بینکوں سے کمرشل لونز حاصل کرکے فنانشل گیپ کو پورا کرنے اور معیشت میں اصلاحات کا عمل جاری رہنے جیسے مثبت عوامل کو نظرانداز رکھا۔Jan 23, 2025 04:52 PMسونا مزید مہنگا ہوگیا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیانسانی اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی، مراکش کشتی حادثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتاربلوچستان کی سرد...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

ZARMABADLA DOLAR MARKETS PAKISTAN INFLATION

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ، زرمبادلہ کی دو مارکیٹوں میں پیش قدمیڈالر کی قدر میں اضافہ، زرمبادلہ کی دو مارکیٹوں میں پیش قدمیمہنگائی اور درآمدات کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ڈالر کی قدر میں منگل کو بھی اضافہ ہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 12 پیسے تک گھٹ گئی تھی لیکن بعد ازاں ادائیگیوں کے دباؤ اور برآمدی ترسیلات بھنانے کے عوض پریمیئم میں کمی کے باعث ڈالر کی قدر میں 05 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 04 پیسے بڑھ کر 280 روپے 52 پیسے پر بند ہوئی۔
مزید پڑھ »

ڈالر کی قدر میں اضافے کے امکانات رہےڈالر کی قدر میں اضافے کے امکانات رہےبیرونی ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر بڑھانے کیلیے آنے والے دنوں میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کے امکانات ہیں درآمدات 16فیصد بڑھ کر 5ارب ڈالر سے متجاوز ہونے، برآمدات میں اضافہ محدود ہونے اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ نئے سال میں معیشت کی نمو کے لیے زرمبادلہ کی طلب بڑھنے اور بدلہ ٹرانزیکشن 'سواپ' گرنے سے ایکسپورٹرز کی جانب سے اپنی برآمدی آمدنی بھنانے سے گریز جیسے عوامل کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10پیسے کی کمی سے 278روپے 45پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 09پیسے کے اضافے سے 278روپے 64پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔واضح رہے کہ رواں ماہ اور اگلے ماہ بھی پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں لہذا بیرونی ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر بڑھانے کے لیے آنے والے دنوں میں بھی ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافے کے امکانات ہیں۔
مزید پڑھ »

ڈالر کی قدر میں اضافہ: بیرونی ادائیگیوں کا دباؤڈالر کی قدر میں اضافہ: بیرونی ادائیگیوں کا دباؤڈالر کی قدر میں اضافہ کا رجحان جاری رہنے کا امکان ہے، یہ بیرونی ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے محدود ہے۔
مزید پڑھ »

ڈالر کی قدر میں پھر اضافہڈالر کی قدر میں پھر اضافہدوسرے اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر مضبوط ہونے، ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی درآمدات پر ڈیوٹی کی شرح میں ممکنہ اضافے اور چین، روس کی مصنوعات پر ممکنہ پابندیاں عائد ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ایک بار پھر ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ عالمی بینک کی جانب سے 10سالہ شراکت داری پلان کے تحت پاکستان کو 40ارب ڈالر مالیت کا قرض فراہم کرنے کے عندیے، سعودی کمپنی کی ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری دلچسپی اور جون میں پانڈا بانڈز کے اجرا جیسی مثبت اطلاعات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے نظرانداز رکھا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کی قدر 04پیسے کے اضافے سے 278روپے 76 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضافے سے 280روپے 67 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
مزید پڑھ »

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، تたんہ کی مہربانی کا سہاراڈالر کی قیمت میں اضافہ، تたんہ کی مہربانی کا سہاراڈونلڈ ٹرمپ کی حلف اٹھاتے ہی نئی امریکی پالیسیوں کے باعث ڈالر مضبوط ہونے، پاکستان میں خدمات فراہم کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع اور ڈیویڈنڈ کی اپنے ملکوں میں منتقلی کا حجم بڑھنے اور گذشتہ 6ماہ میں 114فیصد کے اضافے سے 1.215ارب ڈالر کی ترسیل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی۔
مزید پڑھ »

پیسر میں ڈالر کی قدر میں اضافہپیسر میں ڈالر کی قدر میں اضافہبیرونی قرضوں اور سود کی مد میں ادائیگیوں کے دباؤ اور درآمدی نوع کی طلب بڑھنے سے پیر کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-16 10:15:06