زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں چار روز کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ

پاکستان خبریں خبریں

زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں چار روز کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 21پیسے کی کمی سے 277روپے 73پیسے کی سطح پر بند ہوئے

آئی ایم ایف ریویو مکمل ہونے کے بعد رواں ماہ تقریبا 1ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری ہونے کے امکانات، اکتوبر میں 3ارب 10کروڑ ڈالر کے ورکرز ریمیٹنسز موصول ہونے اور رواں سال اختتام تک ترسیلات زر کا حجم بڑھ کر 34ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئیوں کے باعث 4روزہ وقفے کے بعد زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 20کروڑ ڈالر کے انفلوز، ایک ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کے باوجود رواں ماہ کے اختتام تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12ارب ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے بیان سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ ڈالر کی قدر ایک موقع پر 37پیسے کی کمی سے 277روپے 57پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 14پیسے کی کمی سے 278روپے 74پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد بین الاقوامی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مضبوط ہورہی ہے لیکن فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں 25بیسز پوائنٹس کی کمی سے ناصرف ڈالر کی سپلائی بڑھنے کے امکانات ہیں بلکہ پاکستانی بانڈز میں سرمایہ کاری بھی بڑھ سکتی ہے جو روپے کے استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔Nov 06, 2024 12:57 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے سامنے زمین بوس؛ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیابھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے سامنے زمین بوس؛ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیاٹرمپ کے امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل کمی
مزید پڑھ »

نان آئل امپورٹس بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہنان آئل امپورٹس بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہکاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 05پیسے کے اضافے سے 277روپے 79پیسے کی سطح پر بند ہوئے
مزید پڑھ »

ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد اضافہذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد اضافہکاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 06پیسے کے اضافے سے 277روپے 89پیسے کی سطح پر بند ہوئے
مزید پڑھ »

کراچی میں چار دن کے بعد پانی کی فراہمی معمول پر آگئیکراچی میں چار دن کے بعد پانی کی فراہمی معمول پر آگئیکراچی میں چار دن کے بعد شہر میں پانی کی فراہمی معمول پر آگئی
مزید پڑھ »

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر ایلون مسک کی دولت میں کھربوں روپے کا اضافہڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر ایلون مسک کی دولت میں کھربوں روپے کا اضافہڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 26.5 ارب ڈالرز (73 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا اضافہ ہوا۔
مزید پڑھ »

زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالر کی پیش قدمی برقرارزرمبادلہ کی مارکیٹوں میں اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالر کی پیش قدمی برقرارکاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 05پیسے کے اضافے سے 277روپے 83پیسے کی سطح پر بند ہوئے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 22:56:07