زمین سے دوگنا بڑا 'آبی بخارات' پر مشتمل سیارہ دریافت

Earth خبریں

زمین سے دوگنا بڑا 'آبی بخارات' پر مشتمل سیارہ دریافت
Nasa
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

زمین سے تقریباً 100 نوری سال کے فاصلے پر واقع سیارے کو GJ 9827 d کا نام دیا گیا ہے

نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن کے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے نئے مشاہدات میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک اجنبی سیارہ ایک گرم بھاپ کے غلاف میں لپٹا ہوا ہے، زمین سے تقریباً 100 نوری سال کے فاصلے پر واقع سیارے کو فی الحال GJ 9827 d کا نام دیا گیا ہے۔

ناسا کی رپورٹ کے مطابق یہ سیارہ زمین کے سائز سے تقریباً دو گنا بڑا اور ہمارے سیارے سے تین گنا زیادہ وزنی ہے جس کا ماحول تقریباً مکمل طور پر پانی کے گرم بخارات پر مشتمل ہے۔ یونیورسٹی آف مشی گن کے سابق طالب علم اور ناسا کی ٹیم کے رکن ایشان راول کا کہنا ہے یہ پہلا موقع ہے کہ ہم کچھ ایسا دیکھ رہے ہیں، سیارہ زیادہ تر گرم پانی کے بخارات سے بنا ہوا معلوم ہوتا ہے، جسے ہم 'بھاپ کی دنیا' Steam Wrold کہہ رہے ہیں۔

ایشان راول کے مطابق یہ سیارہ زمین کی طرح زندگی کے لیے قابل رہائش نہیں ہے لیکن یہ چھوٹے سیاروں کے مطالعے میں مدد دے سکتا ہے جو زمین اور نیپچون کے سائز کے درمیان ہیں اور قابل رہائش ہیں۔ ماہرین فلکیات طویل عرصے سے فرض کرتے آئے ہیں کہ GJ 9827 d جیسے 'بھاپ کی دنیا' کے سیارے موجود ہو سکتے ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ ایسا کوئی سیارہ مشاہدے میں آیا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

Nasa

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بھارتی فورسز کا 36 ماؤ علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰبھارتی فورسز کا 36 ماؤ علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰماؤ علیحدگی پسند ایک تحریک کے طور پر شروع ہوئی جس نے غریب مقامی برادریوں کے لیے روزگار، زمین اور قدرتی وسائل سے زیادہ سے زیادہ دولت کے حصول کا مطالبہ کیا
مزید پڑھ »

انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر ایک خلا باز کی زندگی کیسے ہوتی ہے؟انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر ایک خلا باز کی زندگی کیسے ہوتی ہے؟زمین سے قریب 400 کلو میٹر کی بلندی پر رہنا کیسا ہے؟ کیا آپ کو آپ کے ساتھی پریشان کرتے ہیں؟ ایسے کئی سوال ہم نے سابقہ خلابازوں سے پوچھے ہیں۔
مزید پڑھ »

زمین کے گرد ایسا کیا تھا جو اب نہیں ہے؟زمین کے گرد ایسا کیا تھا جو اب نہیں ہے؟سائنس دانوں پر زمین پر موجود سیارچوں کے گڑھوں مطالعہ کرنے کے بعد ہوشربا انکشاف ہوا
مزید پڑھ »

آئین یا قانون سیاسی جماعت کو انتخابات میں امیدوار کھڑے کرنے سے نہیں روکتا: مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاریآئین یا قانون سیاسی جماعت کو انتخابات میں امیدوار کھڑے کرنے سے نہیں روکتا: مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاریتفصیلی فیصلہ 70 صفحات پر مشتمل ہے جسے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا
مزید پڑھ »

روس میں 32 ہزار سال پرانے گینڈے کی باقیات دریافتروس میں 32 ہزار سال پرانے گینڈے کی باقیات دریافتبرفانی دور کے جانوروں کی باقیات اکثر ہڈیوں اور دانتوں پر مشتمل ہوتی ہے، ماہرین
مزید پڑھ »

رواں برس طِب کا نوبل انعام امریکی سائنس دانوں کے نامرواں برس طِب کا نوبل انعام امریکی سائنس دانوں کے نامسائنس دانوں کو یہ اعزاز مائیکرو آر این اے اور اسکے پوسٹ-ٹرانسکرپشنل جین ریگولیشن سے متعلق کردار کی دریافت پر دیا گیا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 17:06:42