سابقہ خارجہ سیکریٹریز کا اجلاس، خارجہ پالیسی امور پر مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان خبریں خبریں

سابقہ خارجہ سیکریٹریز کا اجلاس، خارجہ پالیسی امور پر مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

سابقہ خارجہ سیکریٹریز کا اجلاس، خارجہ پالیسی امور پر مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سابقہ خارجہ سیکریٹریز کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں خارجہ پالیسی امور پر مشاورتی سلسلہ تواتر سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابقہ خارجہ سیکریٹریز کو صدر سیکورٹی کونسل کو لکھے گئے حالیہ خط کے مندرجات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور خطے میں امن کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو 145 دن ہو گئے، بھارت نے ذرایع مواصلات پر پابندی عائد کر رکھی ہے، بھارت نے دنیا کو کشمیر کے اصل حقائق تک رسائی سے محروم رکھا، مودی سرکار کی ہندوتوا سوچ نے بھارت کو تقسیم کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ سیکولر بھارت کے حامی شہریت کے متنازع قانون، این آر سی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مودی حکومت کی کشمیر میں لگائی آگ پورے بھارت میں پھیل گئی ہے، بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ لیکن مسلح افواج اور قوم کا بچہ بچہ اس ارض وطن کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے، پاکستان بھارتی مظالم کو ہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کر رہا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ جمعرات کو اہم دورے پر پاکستان آئیں گے: ترجمان دفتر خارجہسعودی وزیر خارجہ جمعرات کو اہم دورے پر پاکستان آئیں گے: ترجمان دفتر خارجہ
مزید پڑھ »

سعودی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے - World - Dawn Newsسعودی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے - World - Dawn News
مزید پڑھ »

سعودی وزیر خارجہ کی شاہ محمود سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیتسعودی وزیر خارجہ کی شاہ محمود سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت
مزید پڑھ »

سعودی وزیر خارجہ کی شاہ محمود سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیتسعودی وزیر خارجہ کی شاہ محمود سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیتاسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-12 22:19:48