Read More : PrinceFaisalbinFarhanAl_Saud ShahMehmoodQureshi Pakistan SaudiArabia MoFA Newsonepk
اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اور خطے کے امور پر گفتگو ہو گی ۔ سعودی وزیر خارجہ کے دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی بات چیت ہو گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ جمعرات کو اہم دورے پر پاکستان آئیں گے: ترجمان دفتر خارجہ
مزید پڑھ »
سعودی وزیر خارجہ کی شاہ محمود سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت
مزید پڑھ »
سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کو کیا تسلی دے گا؟سعودی عرب کے نئے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونے والی کانفرنس کے تناظر میں اہمیت دی جا رہی ہے۔ لیکن اس دورے کے پیچھے محرکات کیا ہیں؟
مزید پڑھ »
سعودی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے - World - Dawn News
مزید پڑھ »