زرداری کی رہائی کیلئے ایک، ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے کس شخصیت نے جمع کروائے؟
اسلام آباد: احتساب عدالت سے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد انہیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے رہا کردیا گیا۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری آج رات زرداری ہاؤس میں قیام کریں گے، انہیں کل کراچی منتقل کیا جائے گا۔اس سے قبل آصف زرداری کی رہائی کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں جیالوں کو مبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے 4 ماہ کی طویل حق و سچ کی جدوجہد کی اور باہمت طریقے سے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس مقدمے کا مقابلہ کیا، اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی...
اس موقع پرانہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک سلیکٹڈ حکومت نے قانون، انصاف، پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور عدلیہ کو یرغمال بنانے کی کوشش کی اور ان سے ہماری اصول جنگ جاری رہے گی۔قبل ازیں وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت میں آصف زرداری کے وکلا میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے پہنچے تھے۔
جس کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے آصف زرداری کی رہائی کی روبکار سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام پر جاری کی۔ عدالت عالیہ نے اپنے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ آصف زرداری پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں لیکن الزامات جب تک ثابت نہیں ہوتے آصف زرداری معصوم اور بے گناہ ہیں، لہٰذا انہیں ایک، ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض طبی بنیادوں پر ضمانت دی جارہی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری کو آج رہا کیا جائے گااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت اسلام آباد آج سابق صدر آصف علی زرداری کی
مزید پڑھ »
سابق صدر آصف زرداری کی رہائی ،وکلا ٹیم اسلام آبادہائیکورٹ پہنچ گئیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کے حکم پر عملدرآمد
مزید پڑھ »
سابق صدر آصف زرداری 29برس قبل کی پہلی گرفتاری سے موجودہ ضمانت پر رہائی تکسابق صدر آصف زرداری 29برس قبل کی پہلی گرفتاری سے موجودہ ضمانت پر رہائی تک تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »