مزید پڑھئے:
مصر میں ایک شہری شادی کی تقریب میں فوٹو شوٹ کے دوران دلہن کو طلاق دے کر بارات واپس لے گیا۔
مصری اخبار البیان کے مطابق مصر کے ایک نواحی علاقے میں نوجوان دولہا نے 28 سالہ دلہن کو یہ کہہ کر باراتیوں کے سامنے طلاق دے دی کہ تم نے میری ماں کو زبان چڑائی ہے۔ دولہا اپنی بارات واپس لے گیا جب کہ دلہن کی والدہ کی حالت غیر ہوگئی۔ مصری دلہن نے البیان اخبار کے نمائندے کو بتایا کہ شوہر نے میرا مؤقف جانے بغیر ہی مجھے طلاق دے دی، میں ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا۔
دوسری جانب دولہا نے موقف اختیار کیا ہے کہ ماں سے بدتمیزی کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا، میں نے طلاق دے دی ہے اور اب وہ محض مہر کی رقم کےلیے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کےلیے اسے عدالت کے دھکے کھانے پڑیں گے۔ دولہا کی جانب سے دوٹوک جواب ملنے پر دلہن نے بھی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ انسان زندگی گزارنے کے لائق نہیں۔ ابھی تک عدالت نے مقدمے کی سماعت کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور :شادی سے قبل دلہن کا قتل,لڑکی کو آخری کال کرنیوالا گرفتارلاہور :شادی سے قبل دلہن کا قتل,لڑکی کو آخری کال کرنیوالا گرفتار Pakistan Lahore Gulberg Bride Murdered Firing Police CMPunjabPK GOPunjabPK Investigations LastCall Arrested
مزید پڑھ »
فضائی میزبانوں کی خفیہ زبانکبھی آپ نے جہاز میں سفر کرتے ہوئے فضائی عملے کی خفیہ زبان سننے اور اسے سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ وہ جن الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں ان کا مطلب کیا ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان اور چین کی قومی زبان ایک کتاب میں سماگئیںتائیوان کی قومی زبانوں میں سے ایک،سنگا پور کی چار سرکاری زبانوں میں سے ایک اور اقوام متحدہ کی چھ سرکاری زبانوں میں دوسرے نمبر کی زبان ''مینڈیرین''کو اب پاکستان میں بھی بولا اور سمجھا جائےگا
مزید پڑھ »