AFP کے مطابق 2024 میں 60 صحافیوں کو فرائض کے دوران قتل کیا گیا۔ پاکستان میں 7 صحافیوں کا قتل ہوا ہے، جو عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔
دنیا بھر کی صحافت میں AFP کو معتبر مقام حاصل ہے۔ اس عالمی خبر رساں ایجنسی کا اعتبار یہ ہے کہ گذشتہ 189 برسوں سے یہ ادارہ مسلسل مستند خبریں دنیا کی نذر کر رہا ہے۔ اس کا ہیڈ کوارٹر پیرس میں ہے۔ کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ڈھائی ہزار کے قریب صحافی اس ادارے سے وابستہ ہیں۔ AFP سے جُڑے کئی صحافیوں کو دنیا کے کئی پروقار ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اس عالمی معتبر خبر رساں ادارے ( AFP ) نے اپنی محتاط تحقیقات اور سروے کی بنیاد پر ایک گراف شایع کیا ہے۔ اس کے مطابق عالمی سطح پر 2024 میں 60 صحافیوں نے فرائض
کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ یہ پانچ درجن پُر عزم مگر مقتول صحافیوں کے بہے خون کے صدقے دنیا تک انمول اور قیمتی خبریں پہنچ سکیں۔ AFP کے مذکورہ گراف کے مطابق 2024 میں: غزہ ( فلسطین ) میں 20 صحافی قتل و شہید کیے گئے، پاکستان میں 7، بنگلہ دیش میں 5، سوڈان میں 4، میانمار میں 3، میکسیکو میں 5، کولمبیا میں 2، یوکرائن میں 2، لبنان میں 2، روس، انڈونیشیا، عراق، چاڈ، شام، ترکمانستان، ہندوراس اور نیپال میں ایک ایک صحافی کی جان لی گئی۔ مقتول صحافیوں کی اس تعداد کی تصدیق عالمی سطح پر بروئے کار صحافتی ادارے RSF نے بھی کی ہے۔ AFP نے مقتول صحافیوں کا یہ گراف 12 دسمبر 2024 کو شایع کیا تھا۔ بعد از 12 دسمبر، عالمی سطح پر، کئی اور بھی صحافی جان سے گئے ہیں ۔ مثلاً 26 دسمبر کو خبر آئی کہ اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں 5 صحافی مزید شہید کر دیے گئے ہیں۔ مذکورہ بالا گراف کو دیکھا جائے تو یہ المناک حقیقت سامنے آتی ہے کہ سال 2024 (جس کے خاتمے میں صرف ایک دن رہ گیا ہے) کے دوران صحافیوں کے قتل کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ پاکستان دوسرے نمبر پر آیا ہے ۔ کیا ہمارے ہر قسم کے حکمران پاکستان کے ’’سیکنڈ‘‘ آنے پر فخر کر سکتے ہیں؟ غزہ میں تو ظالم، قاہر اور جارح صہیونی اسرائیل نے 2 درجن سے زائد فلسطینی صحافیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ اسرائیل ایک وحشی مملکت کے طور پر اُبھرا ہے، ایسا ملک جس کے حکمرانوں میں انسانیت نام کا کوئی عنصر نہیں پایا جاتا ۔ جس نے غزہ کے صحافیوں کے ساتھ غزہ کے معصوم بچوں اور بے بس خواتین کا بھی بے دریغی اور بے شرمی سے خون بہایا ہے
صحافت قتل AFP پاکستان اسرائیل غزہ انسانی حقوق
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مدارس کی فیسنگ، ٹیکس بل اور صحافیوں کا احتجاجسینیٹ میں مدارس کی فیسنگ، ٹیکس بل اور صحافیوں کا احتجاج پر بحث.
مزید پڑھ »
بینظیر بھٹو قتل کیس: 17 سال بعد ابھی معمہ حل طلبپاکستان کی سابقہ وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے قتل کا واقعہ 17 سال پر جاچکا ہے، لیکن ابھی تک قاتل کا سراغ نہیں مل سکا۔
مزید پڑھ »
پانچ برس میں 71ہزار شناختی کارڈ بلاک، سب سے زیادہ خیبرپختونخوا کے شہری شاملدوسرے نمبر پر بلوچستان رہا جب کہ چاروں صوبوں میں سب سے کم آئی ڈی کارڈ سندھ میں بلاک ہوئے
مزید پڑھ »
موبائل فون مینوفیکچرنگ میں کمیگزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال پاکستان میں مقامی طور پر تیار کیے جانے والے موبائل فون مینوفیکچرنگ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
لاہور آج پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر، بارش کا امکان کمبادل موجود ہیں تاہم برسنے کا امکان نہیں، موسم خشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »
جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست دیجنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی ہے، جس سے انہیں ICC World Test Championship (WTC) 2023-2025 میں پہلا نمبر پر رکھ دیا ہے۔
مزید پڑھ »