شہید کانسٹیبل شمروز خان کے پسماندگان میں ایک بیوی، ایک بیٹا اور 4 بیٹیاں شامل ہیں
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں ریلوے پولیس کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ کانسٹیبل شمروز خان 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور تھا۔
بولان کے مقام پر دہشت گردوں نے اچانک ٹرین پر حملہ کردیا، جس میں کانسٹیبل شمروز خان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔ دمروز خان نے 23 فروری 2009 میں ریلویز پولیس کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت اختیار کی تھی۔ شمروز خان نے 2015 میں کمانڈو کی تربیت بھی حاصل کر رکھی تھی۔ شہید کانسٹیبل کا شمار ریلویز پولیس کے بہترین کمانڈوز میں ہوتا تھا۔
شہید شمروز خان اپنے فرائض کی ادائیگی میں دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت جیسے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہوئے۔ شہید کانسٹیبل کے پسماندگان میں ایک بیوی، ایک بیٹا اور 4 بیٹیاں شامل ہیں۔ شہید کے بیٹے کی عمر 11 سال، بیٹیوں کی عمریں 6، 7، 9 سال اور چھوٹی بیٹی کی عمر 8 ماہ ہے۔جعفر ایکسپریس حملہ؛ آپریشن مکمل، 21 افراد اور 4 جوان شہید، تمام 33 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آرMar 11, 2025 12:59 AMجعفر ایکسپریس حملہ؛ آپریشن مکمل، 21 افراد اور 4 جوان شہید، تمام 33 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آرآفاق احمد کا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں 16 سو 70 پولیس اہلکار دہشتگرد حملوں میں شہیدمحکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق، خیبرپختونخوا میں 2008ء سے 2024ء تک 16 سو 70 پولیس اہلکار دہشتگرد حملوں میں شہید ہوئے۔
مزید پڑھ »
ریلوے پولیس کی ایمانداری، گم ہونے والا لاکھوں مالیت کا امپورٹڈ فون مسافر کے حوالےمسافر عامر شبیر اپنی فیملی کے ہمراہ جعفر ایکسپریس میں لاہور سے جہلم سفر کر رہا تھا
مزید پڑھ »
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق صوبائی وزیر اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمدکوارٹر پولیس اہلکار ارشد نے چند ماہ قبل کرائے پر لیا تھا، پولیس اہلکار ارشد کو تفتیش کے لیے بلایا جارہا ہے۔
مزید پڑھ »
حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کل ہوگی؛ شرکت کیلیے بیروت کی تمام ٹکٹس فروختحسن نصر اللہ کو ستمبر 2024 میں اسرائیلی بمباری میں شہید کیا گیا تھا
مزید پڑھ »
جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اور بہادری سے دشمن پسپا ہورہا ہے، وزیراعظموزیراعظم کی جعفر ایکسپریس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، دہشت گردوں کا اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کے ڈیرے پر پولیس اہلکار کا قتل: وجہ تنازع ہم جنس پرستی نکلیمقتول اہلکار جنسی تعلق کے لیے مجبور کرتا تھا، مقتول کے دباؤ کیوجہ سے قتل کی واردات کی، ملزم کانسٹیبل کا پولیس کو بیان
مزید پڑھ »